You are here
Home > پا کستا ن > نواز شریف کو پڑنے والے ایک جوتے پر نام نہاد رہنماؤں کی چیخیں نکل گئیں مگر ۔۔۔۔۔۔۔ایک محب وطن شہری نے 22 کروڑ بےزبان عوام کی ترجمانی کرتے ہو ئے شاندار بات کہہ ڈالی

نواز شریف کو پڑنے والے ایک جوتے پر نام نہاد رہنماؤں کی چیخیں نکل گئیں مگر ۔۔۔۔۔۔۔ایک محب وطن شہری نے 22 کروڑ بےزبان عوام کی ترجمانی کرتے ہو ئے شاندار بات کہہ ڈالی

میانوالی (ویب ڈیسک) جب سے ہوش سنبھالا ہے ، اپنے ارد گرد تقریبا ہر عام پاکستانی کو ہر میدان میں ” جوتے ” ہی کھاتے دیکھا ہے ۔ تھانے میں، کچہری میں، عدالتوں میں، سرکاری ہسپتالوں میں، پٹوار خانوں میں، فیکٹریوں میں، ہوٹلوں میں،جی ٹی روڈ پر سفر کرتے ہو ئے ،

ہمارے ایک پیارے دوست اور میانوالی کی ہر دلعزیز شخصیت ڈاکٹر حنیف نیازی اپنی ایک خصوصی تحریر میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔ نام نہاد لیڈروں کے جلسوں اور جلوسوں میں، سرکاری سکولوں میں، کالجوں میں، یونیورسٹیوں میں۔۔الغرض کوئی بھی ایسا شعبہ ہائے زندگی نہیں، جہاں مجھ سمیت ہر عام پاکستانی روزانہ کی بنیاد پر ” استحصالی جوتے ” نہ کھاتا ہو۔۔ یہ جوتے۔۔ ہمیں نظر نہیں آتے۔۔ کیونکہ ہم سب یہ جوتے کھانے کے عادی ہو گئے ہیں اور ان کو اپنا مقدر سمجھ بیٹھے ہیں۔۔ کاش ہم سب ان نام نہاد رہنماؤں سے زیادہ اہمیت پاکستان کو دے دیں، اپنے آپ کو دے دیں، ان لیڈروں کو ایک جوتا پڑنے کا غم کرنے کی بجائے اپنے آپ کو اور اپنے پاکستانیوں کو روزانہ کروڑوں کی تعداد میں پڑنے والے جوتوں کا احساس کر لیں ۔ کاش ہم اپنے ماں باپ کو اتنی اہمیت دے دیں، اپنے بچوں کو دے دیں۔۔ کاش ہم سب روزانہ کی بنیاد پر پڑنے والے ان استحصالی جوتوں کا نوٹس بھی لے لیں اور ان کا بھی برا منا لیں اور جن رہنماؤں کی وجہ سے، ہمارا ہر روز ، ہر ہر قدم پر استحصال ہو رہا ہوتا ہے، ان سب رہنماؤں کو الیکشن میں ” انگوٹھے ” کی سیاہی کی بھینٹ چڑھا کر شاندار جوتا رسید کردیں ۔(ش س م)


Top