You are here
Home > پا کستا ن > وہاڑی :پسند کی شادی کرنے والا نوجوان جوڑا خود تو بھاگ نکلا مگر لڑکے کے گھر والوں پر کیا قیامت ٹوٹ پڑی؟ افسوسناک خبر آگئی

وہاڑی :پسند کی شادی کرنے والا نوجوان جوڑا خود تو بھاگ نکلا مگر لڑکے کے گھر والوں پر کیا قیامت ٹوٹ پڑی؟ افسوسناک خبر آگئی

وہاڑی (ویب ڈیسک) بورے والا کے نواحی گاﺅں 146 ای بی میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کے بوڑھے والد سے لڑکی کے خاندان والوں کا انتہائی شرمناک سلوک، 60 سالہ بوڑھے والد کی داڑھی مونچھیں اور بھنویں مونڈ کر بہیمانہ تشدد کے بعد گلے میں پٹہ ڈال کر گاؤں

کے چوک میں بجلی کے پول سے باندھنے کے بعد منہ میں گندی نالی کا پانی ڈال کر منہ پر غلیظ کیچڑ ملتے رہے، انسانیت سوز سلوک سے انسانیت بھی شرماگئی،پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرلیا تاہم ابھی تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔نجی اخبار کے مطابق نواحی گاﺅں چک نمبر 146 ای بی کے محمد اکرم آرائیں کے بیٹے محمد وسیم نے کچھ عرصہ قبل اسی گاﺅں کے خادم حسین گجر کی بیٹی سے پسند کی شادی کی تھی جس کا لڑکی کے گھر والوں کو شدید رنج تھا، گاﺅں میں ہونے والی پنچایت کے ذریعہ لڑکی کو واپس کردیا گیا اور بوڑھے باپ نے اپنے بیٹے کو عاق بھی کردیا تھا اس کے باوجود ورثاءکے انتقام کی آگ ٹھنڈی نہ ہوئی، گزشتہ روز ملزمان سبحانی گجر، نعیم ولد خادم حسین، جمال ولد شرف اور بلا سبحانی وغیرہ وسیم کے بوڑھے والد محمد اکرم آرائیں کو گھر سے نکلتے ہی قابو کر کے اس کی داڑھی مونچھیں اور بھنویں مونڈ کر تشدد کرتے ہوئے چوک میں لے آئے جہاں پول سے باندھ کر دوران تشدد اس کے منہ میں نالی کا گندہ پانی ڈالتے ہوئے کیچڑ بھی اس کے منہ پر ملتے رہے، بوڑھا

شخص گڑگڑاکر جان بخشی کے واسطے دیتا رہا مگر کسی نے ایک نہ سنی بلکہ گاﺅں والے بھی بااثر ملزمان کے خلاف سے اس کی مدد کو نہ آئے، مغروب کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بورے والا داخل کروادیا گیا۔اخباری ذرائع کے مطابق وسیم نے دسمبر 2017ءکو پسند کی شادی کی تھی اور جنوری 2018ءمیں معززین علاقہ کے کہنے پر طلاق دے دی تھی اور لڑکی والدین کے حوالے کردی گئی تھی، باپ نے اس اقدام پر اپنے بیٹے وسیم کو عاق کرکے لاتعلقی کا اعلان کردیا تھا اس کے باوجود بااثر چوہدری اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے تھے کہ تمہارے بیٹے نے ہماری عزت برباد کی ہے ہم تمہاری عزت گاﺅں کے سامنے برباد کریں گے۔ بیچارے محمد اکرم نے اس کی باقاعدہ درخواست بھی تھانہ صدر پولیس کو دے دی لیکن پولیس نے اس پر کوئی کارروائی نہ کی۔یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ملزموں نے پورے گاﺅں کو دھمکیاں دی تھیں کہ گاﺅں والیے اکرم آرائیں کے گھر کا ہر قسم کا بائیکاٹ کردیں، اگر کسی نے اس سے تعلق رکھا تو اسے بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ پولیس تھانہ صدر نے محمد اکرم کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 506,355,337,365بی، 149,148 مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ابھی کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔(ف،م،م)


Top