You are here
Home > پا کستا ن > خواجہ آصف ہو جائیں تیار ۔۔۔چیئرمین تحریک انصاف نے وکیل عثمان ڈار کو کیا ہدایات دے دیں؟تہلکہ خیز خبر آ گئی

خواجہ آصف ہو جائیں تیار ۔۔۔چیئرمین تحریک انصاف نے وکیل عثمان ڈار کو کیا ہدایات دے دیں؟تہلکہ خیز خبر آ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے بنی گالہ میں ملاقات کی جس میں خواجہ آصف نااہلی کیس کے ممکنہ فیصلے پر مشاورت کی گئی،عمران خان نے کیس جارحانہ انداز میں لڑنے پر عثمان ڈار کو شاباش دی۔اس موقع پر عثمان ڈار

کا کہناتھا کہ یقین ہے فیصلہ میرٹ پر آیا تو خواجہ آصف نااہل ہونگے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ خواجہ آصف نے ووٹ کے تقدس کو خودپامال کیا،یہ کیس کسی کی ذات کا نہیں ،پاکستان کے مستقبل کا ہے ،تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہناتھا کہ امید ہے فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آئے گا۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فل بنچ عثمان ڈار کی خواجہ آصف کی نااہلی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ایس ایس پی تشدد کیس میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے فیصلہ 4 مئی تک مؤخر کردیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کے کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست پر فریقین وکلا کے دلائل سننے کے بعد 10 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا جانا تھا۔فاضل جج نے سماعت کی تو عمران خان کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھے جس پر جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ ملزم کی موجودگی میں فیصلہ سنایا جائے گا۔عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو طلب کیا جس پر ان کے وکلا

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس: شعیب شیخ ایک نئےمصیبت میں پھنس گئے؟ آج لاہور ہائیکورٹ میں ہونے والی کارروائی کی تفصیلات سامنے آ گئیں

کی جانب سے آج حاضری سے استثنا کی درخوست جمع کرائی گئی۔عمران خان کی طلبی کے باوجود عدم پیشی پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ 4 مئی تک مؤخر کردیا۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ اگر عمران خان 4 مئی کو پیش نہہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔علیم خان اور شوکت یوسفزئی کی عبوری ضمانت میں توسیع دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ ارجمند نے بطور ڈیوٹی جج پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان اور شوکت یوسفزئی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے علیم خان اور شوکت یوسفزئی کی عبوری ضمانت میں 24 مئی تک توسیع کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو آئندہ سماعت پر دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 2014 میں حکومت مخالف دھرنے کے دوران عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف ایس ایس پی تشدد، پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ اور اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات درج کیے گئے تھے۔


Top