You are here
Home > اسپشیل اسٹوریز > دلچسپ و عجیب وا قعات > اب اگر شادی کرنی ہے تو یہ ٹیسٹ لازمی کروانا ہو گا ۔۔۔ نیا قانون منظور ہو گیا ، حکومت پنجاب نے شہریوں کا آگاہ کر دیا

اب اگر شادی کرنی ہے تو یہ ٹیسٹ لازمی کروانا ہو گا ۔۔۔ نیا قانون منظور ہو گیا ، حکومت پنجاب نے شہریوں کا آگاہ کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک)صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب پریونشن اینڈ کنٹرول آف تھیلیسیمیا ایکٹ کا ترمیم شدہ مسودہ قانون تیار ہے اور سمری وزیراعلی پنجاب کی منظوری کے لئے بھجوادی گئی ہے۔ وزیراعلی سے منظوری کے بعد تھیلیسمیا سے بچاؤ اور روک تھام کا مسودہ

قانون صوبائی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی کے سپرد کردیا جائے گا۔انہوں نے یہ بات پنجاب تھیلیسیمیا کنٹرول پروگرام کے اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد بتائی۔ اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نجم احمد شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) ڈاکٹر سلمان شاہد، پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر شبنم بشیر ، ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اظہر جعفری، ڈائریکٹر IBTSڈاکٹر ظفر اقبال، سیکرٹری BTAڈاکٹر اطہر ، ڈاکٹر عارف اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈاکٹر شبنم بشیر نے بتایا کہ ترمیم شدہ مسودہ قانون میں تھیلیسیمیا کی روک تھام کے لئے شادی سے پہلے لڑکے کا تھیلیسمیا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اگر لڑکی اور لڑکا تھیلیسمیا مائنر کے کیرئیرہوں تو پیداہونے والے بچے تھیلیسمیامیجر کے شکار ہوتے ہیں اس لئے شادی سے پہلے لڑکے کا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ قانون دنیا کے بہت سے ممالک میں پہلے ہی نافذ ہے جس سے ان ممالک میں تھیلیسمیاکی بیماری پر قابو پالیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مسودہ قانون میں نکاح خواں کے لئے بھی نکاح پڑھانے سے پہلے مذکورہ ٹیسٹ کے سرٹیفکیٹ کی تصدیق کرنا لازمی ہوگا۔(ن)

یہ بھی پڑھیں:آئین اور قانون کے ساتھ۔۔۔ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے احتساب عدالت کے باہر ایسی انوکھی بات کہہ ڈالی کہ سب حیرت میں ڈوب گئے

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف ، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی تینوں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، چند سال بعد کسی کا نام و نشان بھی باقی نہیں رہے گا کیونکہ ۔۔۔۔۔۔ہارون رشید نے ایسی وجہ بتا دی کہ آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

یہ بھی پڑھیں:میاں صاحب : نہ تم دوستوں کے دوست ہو نہ دشمنوں کے دشمن اور تمہاری سب سے بڑی خامی یہ ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر اجمل نیازی نے نواز شریف کے سیاسی کیرئیر کا خلاصہ پیش کر دیا

یہ بھی پڑھیں:اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں : چیف جسٹس ثاقب نثار نے آج سے کئی سال قبل نواز شریف کو کیا معنی خیز بات کہی تھی جو آج حرف بحرف سچ ثابت ہو رہی ہے ۔۔۔۔جاوید چوہدری کا تہلکہ خیز انکشاف

یہ بھی پڑھیں:1985 سے 2018 : 31 سال سے مسلسل ہر الیکشن میں کامیابیاں سمیٹنے والا وہ پاکستانی سیاستدان جسکی طاقت آج اسکی سب سے بڑی دشمن بن چکی ہے ؟ ملاحظہ کیجیے پاکستانی سیاست پر بی بی سی کی ایک شاندار رپورٹ


Top