You are here
Home > اسپشیل اسٹوریز > دلچسپ و عجیب وا قعات > نوکیا نے ایک اور شاندار فون متعارف کروا دیا ، اسکی ناقابل یقین خصوصیات اس خبر میں ملاحظہ کیجیے

نوکیا نے ایک اور شاندار فون متعارف کروا دیا ، اسکی ناقابل یقین خصوصیات اس خبر میں ملاحظہ کیجیے

لاہور(ویب ڈیسک)معروف موبائل کمپنی ’نوکیا‘ نے رواں برس کے آغاز میں ہونے والے ’موبائل ورلڈ کانگریس‘ میں اپنے 20 سال پرانے موبائل کو نئے انداز میں پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔نوکیا نے 3310 کی کامیابی کے بعد 1999 میں پہلی بار پیش کیے گئے اپنے موبائل ’نوکیا 8110‘ کو نئے انداز میں

پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسے آئندہ چند ہفتوں میں دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔تاہم بعد ازاں کمپنی نے اس ایک ساتھ نہیں بلکہ مرحلہ وار دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔اس فون کو امریکا اور یورپ میں فروخت کے لیے پیش کرنے کے بعد اب اسے ایشیا میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔نشریاتی ادارے ’سی نیٹ‘ کے مطابق نوکیا کمپنی اپنے بنانا موبائل 8110 کو رواں ماہ مئی کے آخر تک ایشیا کے چند ممالک میں ابتدائی طور پر پیش کرے گی۔رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر اس موبائل کو سنگاپور اور ویتنام میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، جہاں اس سیٹ کی قیمت 80 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 8 ہزار روپے سے زائد رکھی جائے گی۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اس موبائل کو ایشیا کے دیگر ممالک میں کب پیش کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک میں بھی اس موبائل کو آئندہ 2 سے 3 ماہ میں پیش کیا جائے گا۔اس فون میں کوالکوم 205، 1.1 گیگا ہرٹز پراسیسر، 512 ایم بی ریم اور 4 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے تاہم اس میں اضافہ ممکن نہیں۔

فور جی فیچر سے لیس اس موبائل کی خاص بات اس کی 1500 ایم اے ایچ بیٹری ہے جو کہ کمپنی کے مطابق 25 دن تک ایک چارج پر اسٹینڈ بائی پر چل سکتی ہے۔کمپنی اس موبائل کو بلیک اور ییلو کلرز میں فروخت کے لیے پیش کر رہی ہے۔اس موبائل کو 1999 میں کمپنی نے بنانا یعنی کیلے کی ڈیزائن کی طرح پیش کیا تھا، جس وجہ سے یہ اس وقت بے حد مقبول ہوا تھا۔نوکیا کے اس موبائل کو بعض ہولی وڈ فلموں، امریکی و یورپی ڈراموں میں بھی دکھایا گیا تھا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ نوکیا کا یہ موبائل بھی 3310 کی طرح کامیاب جاتا ہے یا نہیں۔(ن)

یہ بھی پڑھیں:میاں چنوں کے نواحی گاؤں کے ایک نوجوان نے پچھلے 35 روز سے کھانا نہیں کھایا اور آج لاہور میں اس کا انتہائی پیچیدہ آپریشن ہونے والا ہے ، اس نوجوان کو کیا مرض لاحق ہے ؟ خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں:’’ جو کام نریندر مودی نے بھارت میں کیا وہی نواز شریف اور مریم نوازپاکستان میں کر رہے ہیں ۔۔۔۔‘‘ امریکی مبصرین نے ایسی رپورٹ پیش کر دی کہ پورے ملک میں ہلچل مچ گئی

یہ بھی پڑھیں : عمران خان اب اس مقام تک پہنچ چکے ہیں جہاں ان کے جلسے کا حجم اہم نہیں ، 29 اپریل کے جلسے کے بعد ایک نیا عمران خان سامنے آیا ہے جو نیا پاکستان بنانے کا اہل ہے ۔۔۔۔۔مینار پاکستان جلسے پر مختلف ٹی وی چینلز کے رپورٹر ایک دوسرے کے ساتھ کیا گفتگو کرتے رہے؟ آنکھوں دیکھا احوال سامنے آ گیا

یہ بھی پڑھیں:صرف اپنے ہی نہیں پاکستان کے قومی خزانے کو غیر بھی کھاتے رہے : متحدہ عرب امارات کے شیخ ہمدان پی آئی اے کو کس طرح اربوں روپے کو چونا لگا گئے ؟ رؤف کلاسرا نے لائیو پروگرام میں دھماکہ خیز انکشاف کر دیا

یہ بھی پڑھیں:ہمت مرداں مدد خدا : ریلوے اسٹیشن پر کام کرنے والے قلی نے سول سروس کا امتحان پاس کر لیا، قلی نے یہ کارنامہ کیسے سر انجام دیا ؟ جان کر آپ بھی اس کی بہادری کی داد دیں گے


Top