You are here
Home > پا کستا ن > پاکستانیوں خوشی سے جھوم اُٹھو۔۔۔۔۔ عمران خان کب وزارت عظمیٰ کا حلف اُٹھانے جا رہے ہیں؟ پیشگوئی کر دی گئی

پاکستانیوں خوشی سے جھوم اُٹھو۔۔۔۔۔ عمران خان کب وزارت عظمیٰ کا حلف اُٹھانے جا رہے ہیں؟ پیشگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے کہا ہے کہ 87 دن بعد عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے، کوئی روک سکتا ہے تو روک لے۔تفصیلات کے مطابق مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی کا سورج طلوع ہوچکا ہے،

وزیر اعظم بنتے ہی 200 ارب ڈالر عمران خان واپس لائیں گے۔انھوں نے کہا ایک شخص دیوانہ ہوگیا ہے، بھارتی زبان بول رہا ہے، خیال رہے کہ ان کا اشارہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے اس بیان کی طرف تھا جو انھوں نے ایک انٹرویو میں دیا تھا۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو ایک ہی خوف ہے کہ چوری پکڑی گئی تو جیل جانا پڑے گا، جب ان کی تلاشی ہوئی توایک ایک کی جیب سے اربوں برآمد ہوتے رہے۔پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ میں نے تو پہلے ہی بتادیا تھا کہ عمران خان وزیر اعظم بنیں گے، 87 دن بعد پاکستان میں خوش حالی ہی خوش حالی ہوگی۔مراد سعید نے کہا 30 ارب کی چوری پکڑی گئی، جندال کو پاکستان بلایا گیا۔ یاد رہے سجن جندال بھارتی کاروباری شخصیت ہیں جنھوں نے پاکستان آکر نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔واضح رہے کہ غیر ملکی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی اسٹیل ٹائیکون سجن جندال اور وزیر اعظم نواز شریف کی ملاقات بیک چینل ڈپلومیسی کا حصہ تھی جس کے ذریعے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔دوسری طرف مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ یہ دو دوستوں کی ملاقات ہے، اسے غلط رنگ نہ دیا جائے۔(ن)


Top