You are here
Home > پا کستا ن > انتخابات 2018ء میں پی ٹی آئی کے ساتھ کیا ہونے جا رہا ہے؟ شہباز شریف نے انکشاف کر دیا

انتخابات 2018ء میں پی ٹی آئی کے ساتھ کیا ہونے جا رہا ہے؟ شہباز شریف نے انکشاف کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں ’اورنج لائن ٹرین‘ کا افتتاح کر دیا جس کے بعد ٹرین آزمائشی طور پر چلنا شروع ہوگئی۔ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ’اورنج لائن منصوبہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کہ وجہ سے 22 ماہ تاخیر کا شکار ہوا،

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کیا پتہ کہ اورنج لائن ٹرین کیا ہے، وہ خود ہیلی کاپٹر اور پجیرو گاڑی میں سفر کرتے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’جنگلا بس کے نعرے لگانے والے دیکھ لیں، اورنج لائن ٹرین چل پڑی ہے لیکن آج اُن کی ٹرین چھوٹ گئی ہے، جبکہ اگلے الیکشن میں عوام نے پی ٹی آئی کے جہاز کو ڈبونا ہے۔‘شہباز شریف کا منصوبے کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہنا تھا کہ ’اورنج لائن ٹرین منصوبے سے روزانہ لاکھوں لوگوں کو عالمی معیار کی سفری سہولت میسر ہوگی اور عوام کو ٹوٹی ہوئی بسوں اور دھوئیں مارتے رکشوں سے نجات مل جائے گی۔‘واضح رہے کہ پاکستان کے دوسرے بڑے شہر اور پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کی آبادی اس وقت ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد ہے جس میں سالانہ 8 فیصد کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے، آبادی کے اضافے کے ساتھ ناکافی سفری سہولیات کے پیش نظر لاہور کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اسی سلسلے میں عوام کی سفری ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے لاہور، راولپنڈی-اسلام آباد اور ملتان میں میٹرو بس سسٹم کے کامیاب آغاز کے بعد لاہور میں میٹرو ٹرین نظام کا آغاز کیا جارہا ہے،

جو پاکستان کا سب سے بڑا اور اپنی نوعیت کا پہلا ماس ٹرانزٹ منصوبہ ہے۔ایک اندازے کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین سے ابتدا میں روزانہ ڈھائی لاکھ افراد استفادہ حاصل کریں گے بعد ازاں یہ تعداد بڑھ کر 5 لاکھ یومیہ تک بڑھ جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے لیے چین کی حکومت نے چائینا ایگزم بینک کے ذریعے آسان شرائط پر ایک ارب 62 کروڑ ڈالر کا قرض مہیا کیا، لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر تعمیراتی کام کا آغاز 25 اکتوبر 2015 کو ہوا تھا۔(ن)

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف سرل المیڈا سے پہلے بھارتی صحافی کو کیوں انٹرویو دینا چاہتے تھے؟میاں صاحب اپنے فائدے کےلیےپاکستان کے خلاف کونسی خطرناک سازش رچا رہے ہیں؟ رؤف کلاسرا کا تہلکہ خیز انکشاف

یہ بھی پڑھیں:سوری سر! میں آپ کے لیے یہ کام نہیں کر سکتا۔۔۔ احتساب عدالت میں نواز شریف نے سکیورٹی اہلکار کو کونسا کام کہا جس پر انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا؟دنگ کر ڈالنے والا انکشاف ہو گیا

یہ بھی پڑھیں:پاکستان بھر کی طرح جرمن سفارتخانہ کی بھی بجلی غائب ۔۔۔۔ لوڈشیڈنگ پر جرمن سفارتکار نے ایسی بات کہہ دی کہ حامد میر سے بھی رہا نہ گیا اور پاکستانیوں کے دل کی بات کہہ ڈالی

یہ بھی پڑھیں:این اے 164وہاڑی : مسلم لیگ (ن) کے گڑھ سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ’ طاہر اقبال چوہدری ‘ دراصل کون ہیں اور کیا وہ اس بار بھی کامیاب ہوسکیں گے؟ جان کر تہمینہ دولتانہ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی

یہ بھی پڑھیں:آپ نے بالی وڈ اداکار ’ اندر کمار‘ کی خودکشی کی خبر تو سن رکھی ہوگی ؟ مگر انہوں نے خودکشی کیوں اور کس لیے کی؟ مرنے سے چند لمحے قبل بنائی گئی ویڈیو نے پورے بھارت نے تہلکہ مچا دیا


Top