You are here
Home > پا کستا ن > پاکستان میں لاعلاج مریضوں کو خود کشی کی اجازت دینے کا معاملہ ۔۔۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے اپنا فیصلہ سنا دیا

پاکستان میں لاعلاج مریضوں کو خود کشی کی اجازت دینے کا معاملہ ۔۔۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے اپنا فیصلہ سنا دیا

پاکستان میں لاعلاج مریضوں کو خود کشی کی اجازت دینے کا معاملہ ۔۔۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے اپنا فیصلہ سنا دیا

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ناقابل علاج امراض میں مبتلا مریضوں اور انتہائی ضعیف افراد کا علاج منقطع کرنے اور ڈاکٹر کی مدد سے خود کشی (Euthanasia) کے کسی

بھی قانون کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ اس بات کا اظہار پی ایم اے کے مرکزی صدر پروفیسرڈاکٹر اشرف نظامی، ڈاکٹر قیصر سجاد سیکریٹری جنرل اور ڈاکٹر طلحہ شیروانی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ عہدیداران نے مزید کہا کہ ڈاکٹر انسان دوست پیشہ ہے اور اس کا کام زندگی بچانا ہے نہ کہ زندگی لینا۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ہمیشہ اس طرح کے غیر طبی قانون کی مخالفت کی ہے ۔ پی ایم اے نے ایشیئن میڈیکل ایسوسی ایشن اور ورلڈ میڈیکل ایسوسی ایشن کے فورم پر بھی ایسے کسی بھی قانون کی مخالفت کی ہے اور اسے قدرت کے کام میں مداخلت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم اے پرتگال کی پارلیمنٹ کی طرف سے لا علاج ا مراض میں مبتلا مریضوں کو ڈاکٹر کی مدد سے مارنے(خودکشی) کرنے کے بل کو مسترد کرنے کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔واضح رہے کہ بلجئیم اور ہالینڈ کی طرف سے ایسی قانون سازی کی جا چکی ہے جس میں ایسے لا علاج مریضوں کو ڈاکٹر کی مدد سے خودکشی کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔(ن)

شہباز شریف بنام پا کستان کے عوام ۔۔۔۔اپنے دور اقتدار کے آخری دن خادم اعلیٰ نے قوم کے نام خصوصی پیغام میں کیا کچھ کہہ ڈالا ، وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ خصوصی کالم ملاحظہ کیجیے

پاکستان کا وہ نامور سیاستدان جو ساری رات شراب پیتا ، بلیئرڈ کھیلتا مگر صبح تازہ دم اور ہشاش بشاش ہوتا ، وہ کون تھا اور یہ سب کچھ کیسے کر لیتا تھا ؟ جنرل (ر) اسد درانی کی کتاب میں تہلکہ خیز انکشاف


Top