You are here
Home > پا کستا ن > نواز شریف کو سیاسی پناہ دینے کی غلطی مت کرنا۔۔۔ احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد غیر ملکی ادارے بھی میدان میں آگئے، لندن انتظامیہ کو کیا ہدایات جاری کی ہیں ؟ بڑی بریکنگ نیوز آ گئی

نواز شریف کو سیاسی پناہ دینے کی غلطی مت کرنا۔۔۔ احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد غیر ملکی ادارے بھی میدان میں آگئے، لندن انتظامیہ کو کیا ہدایات جاری کی ہیں ؟ بڑی بریکنگ نیوز آ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک )ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل (آئی ٹی) نے برطانوی حکومت سے لندن میں 4 پراپرٹی سے متعلق کرپشن کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کو ملک میں ’محفوظ پناہ‘ فراہم نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل (برطانیہ) کی جانب سے جاری اعلامیے

میں کہا گیا کہ ’اگر برطانوی تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ پراپرٹی کرپشن کے ذریعے حاصل کی گئی ہے تو ایسے ضبط کرلیا جائے‘۔ اس حوالے سے آئی ٹی نے برطانوی قانون دانوں سے شریف فیملی کی برطانیہ میں جائیداد سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ’ان دنوں نواز شریف لندن میں ہیں اور (پاکستان) میں اپنے خلاف مقدمات کے دوران آتے جاتے رہے، برطانوی حکومت کہتی رہی ہے کہ برطانیہ میں منی لانڈرنگ اور کرپشن کی رقم لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے تاہم میڈیا رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ متعلقہ اتھارٹی پاکستانی تفتیش کاروں کو بہتر طور پر معاونت فراہم نہیں کرسکی‘۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل (برطانی) کے سربراہ ریچل ڈیویس نے کہا کہ ’ہم برطانوی تفتیش کاروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شریف خاندان کے خلاف مقدمے میں ظاہر اثاثوں کی تحقیقات کریں اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ وہ اور ان کے اہلخانہ کرپشن سے لندن میں بنائے گئے پرتعش گھروں سے لطف اندوز نہ ہو سکیں‘۔ انہوں نے واضح کیا کہ ’برطانونی حکومت کے لیے شریف خاندان بطور ٹیسٹ تصور کیا جائے گا کہ حکومت کرپشن کے خلاف کتنی سنجیدہ ہے،۔ اس حوالے سے مزید کہا گیا

کہ ’برطانیہ میں جائیداد خریدنے سے قبل اصل مالکان کا نام ظاہر کرنے سے متعلق قانون سازی خوش آئین بات ہے، اس طرح برطانیہ میں مشکوک دولت سے جائیداد نہیں بنائی جا سکے گی۔انہوں نے کہا کہ’برطانیہ اب اس قانون کی پاسداری کرے تاکہ پاناما پیپرز جیسے کسی دوسرے لیکس کا انتظار نہ کیا جائے‘۔(ز،ط)

یہ بھی پڑھیں :نواز شریف کی سیاست کو دستبرداری، موجودہ سیاسی دباؤ میں (ن) لیگ کی باگ ڈور کون سنبھالے گا؟ لندن میں ہونے والی میٹنگ کا احوال جانیے اس خبر میں

یہ بھی پڑھیں :”کل یہ کھلاڑی ڈیبیو کرے گا اور۔۔۔“ سرفراز احمد نے ایسا اعلان کر دیا کہ آسٹریلوی کھلاڑی بھی ’کانپ‘ اٹھیں گے، کون سا کھلاڑی ڈیبیو اور اوپننگ کرے گا؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

یہ بھی پڑھیں :نئی دہلی کے ایک ہی مکان سے 11 افراد کی چھت سے لٹکی لاشیں ملنے کے کیس میں تہلکہ خیز پیش رفت ۔۔۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں گھر کی ایک نابالغ لڑکی کس سرگرمی میں ملوث دیکھی گئی ؟ ناقابل یقین انکشاف

یہ بھی پڑھیں :تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ امیدوار کس جماعت نے کھڑے کر دیے؟ پیپلز پارٹی نہیں بلکہ ۔۔۔۔۔ نام آپ کو دنگ کر ڈالے گا


Top