You are here
Home > پا کستا ن > نواز شریف کے بعد اسحاق ڈار کی باری ۔۔۔سابق وزیر خزانہ کی عدالت سے غیر حاضری پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے بڑا حکم جاری کر دیا

نواز شریف کے بعد اسحاق ڈار کی باری ۔۔۔سابق وزیر خزانہ کی عدالت سے غیر حاضری پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان نے اسحاق ڈار کی طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان کا پاسپورٹ منسوخ کردیں گے اور واپسی کے لیے جو کرنا پڑا کریں گے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے آغاز چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ اسحاق ڈار کو بلایا تھا کدھر ہیں وہ؟ اس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ وہ نہیں آئے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اسحاق ڈار عدالت کے بلانے پر نہیں آئے، ہم ان کا پاسپورٹ منسوخ کردیں گے اور ریڈ وارنٹ جاری کرنے پر بھی غور کریں گے۔چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ اسحاق ڈار کے وکیل کو بلاکر پوچھیں طلب کرنے پر کیوں نہیں آئے؟ ان کی واپسی کے لیے جو کرنا پڑا کریں گے۔عدالت نے اس حوالے سے وزارت داخلہ کے حکام کو طلب کرتے ہوئے سماعت میں کچھ دیر کے لیے وقفہ کردیا۔ جبکہ دوسری جانب العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 12 جولائی تک ملتوی کر دی ہے ۔ریفرنس کی سماعت کے دوران جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے احتساب عدالت میں جے آئی ٹی سربراہ اور جج پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ” آپ میرے موکل کے خلاف ایک ریفرنس میں فیصلہ سنا چکے ہیں اس لیے اب آپ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس نہیں سن سکتے ۔

اس پر احتساب عدالت کے جج نے خواجہ حارث کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہی بتا دیں کہ اب کیاکریں ؟ جس پر خواجہ حارث کا کہناتھا کہ آپ اس معاملے پر سپریم کورٹ کو خط لکھیں اور اس حوالے سے آگاہ کریں جبکہ ہائیکورٹ کو بھی آگاہ کردیں کہ آپ دیگر دو ریفرنس نہیں سن سکتے ۔خواجہ حارث کا کہناتھا کہ چاہتے تھے کہ تمام ریفرنس کا فیصلہ ایک ساتھ دیا جائے ۔جج محمد بشیر کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ کو لکھنا میرا کام ہے اور وہ میں لکھ کر بھیج دوں گا ۔کیس کی سماعت کے دوران بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی اور نوازشریف کی حاضری سے پانچ دن کے استثنیٰ کی درخواست کی گئی ۔ خواجہ حارث کا کا کہناتھا کہ نوازشریف اور مریم نواز جمعہ کو وطن واپس آ رہے ہیں اس لیے سماعت کو پیر تک ملتوی کر دیا جائے اور سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد گارروائی کو آگے بڑھایا جائے ۔ احتساب عدالت نے خواجہ حارث کی درخواست منظور کر تے ہوئے تین دن کا استثنیٰ دے دیاہے ۔واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سنا دیاہے جس کے مطابق نوازشریف کو گیارہ ، مریم نواز کو آٹھ اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں ۔ جمعے کے روز فیصلہ آیا جس کے بعد گزشتہ روز اتوار کو کیپٹن صفدر نے راولپنڈی میں گرفتاری پیش کر دی ہے جبکہ نواز شریف اور مریم نواز نے بھی جمعہ کے روز پاکستان آنے کا اعلان کر دیاہے ۔(س)


Top