You are here
Home > اسپشیل اسٹوریز > اسلامی واقعات > صدقہ کی اہمیت و فضیلت احادیث نبویؐ کی روشنی میں

صدقہ کی اہمیت و فضیلت احادیث نبویؐ کی روشنی میں

لاہور(ویب ڈیسک)رسول پاکﷺکا ارشاد ہے کہ ’’صدقہ بلا کو ٹالتا ہے‘‘ بیماری ایک بلا کی صورت میں نازل ہوتی ہے اور اس بلا کو ٹالنے کے لیے علاج کی صورت میں مختلف حیلے بہانے کیے جاتے ہیں۔ علاج کرنا اور صحیح طریقے سے علاج کرنا سنت نبویؐ ہے کیونکہ رسول اللہﷺنے ارشاد فرمایا کہ

[wpna_ad placement_id=”875561829268605_875561839268604″]

نامور ڈاکٹر اور مضمون نگار اپنے ایک مضمون میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔ہر بیماری کا علاج موجود ہے۔ علاج کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ مکمل شفاء کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور جھک کر عاجزی سے دعا کی جائے۔ اس کی رحمت طلب کی جائے اور بیماری سے نجات کی التجا کی جائے۔ ’’صدقہ‘‘ واقعی بلاؤں کو ٹالتا ہے اور آدمی کو ناگہانی حادثات، تکالیف اور بیماریوں سے نجات دلاتا ہے۔ میرے ایک بزرگ محمد افضل مرحوم و مغفور تلقین فرمایا کرتے تھے کہ روزانہ صدقہ کی عادت ڈالیں۔ چاہے ایک روپیہ ہی کیوں نہ ہو۔ بیماری اور حادثات سے بچنے کا یہ آزمودہ نسخہ ہے۔ روزانہ صدقہ کی بدولت اللہ تعالیٰ کی رحمت متوجہ رہتی ہے اور اس کی وجہ سے آدمی محفوظ رہتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ روزانہ صدقہ کی عادت کو اپنایا جائے۔ بیماری لمبی اور علاج کارگر نہ ہونے کی صورت میں مندرجہ ذیل نسخہ پر عمل کریں۔ انشاء اللہ اللہ تعالیٰ مدد فرمائیں گے۔ سب سے پہلے یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ ہر بیماری کا علاج ہے اور شفاء اللہ تعالیٰ نے دینی ہے۔ صدقہ بلا کو ٹالتا ہے۔ جب دوا کار گر نہ ہو رہی ہو تو پھر ’’صدقہ‘‘ دینا شروع کریں۔ صدقہ دینے سے پہلے اچھی طرح وضو کریں اور دو رکعت نماز صلوٰۃ الحاجات پڑھ کر عاجزی و انکساری سے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگیں اور اس کے بعد گھر سے نکلیں اور پھر جو غریب اور نادار سب سے پہلے ملے۔ اس کو صدقے کے پیسے دیں۔ یہ عمل روزانہ کرنا ہے۔ ہر دوسرے دن صدقے کے پیسے پہلے دن سے ڈبل کرتے جائیں۔ یعنی پہلے دن دس، دوسرے دن بیس، تیسرے دن تیس اور چوتھے دن چالیس روپے اسی طرح دس دن تک عمل جاری رکھیں۔ ٭اس دوران علاج کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ سے شفاء کی امید رکھیں۔ لمبی اور جان لیوا بیماری کی صورت میں یہ عمل چھ ماہ تک ہر مہینے چاند کی پہلی تاریخ سے دس تاریخ تک کریں اور مختصر بیماری کی صورت میں انشاء اللہ یہ عمل ایک ماہ کرنا ہی کافی ہے۔ ٭دکھوں ، تکالیف، ناگہانی آفتوں اور حادثات سے بچنے کے لیے بھی یہ عمل کافی کارگر ثابت ہوتا ہے۔ روزانہ صدقہ چاہے کتنا ہی کم ہو حادثات اور ناگہانی آفتوں سے بچنے کا تیر بہدف نسخہ ہے۔(ش،ز،خ)

[wpna_ad placement_id=”875561829268605_875561839268604″]


Top