You are here
Home > اسپشیل اسٹوریز > متفرق واقعات > ایسے ہوتے ہیں ایمان کی حرارت والے لوگ ۔۔۔۔ دو روز قبل انڈونیشیا میں آنے والے خوفناک زلزلے کے دوران ایک امام مسجد کے اللہ کی ذات اور زندگی و موت پر پختہ یقین نے کروڑوں لوگوں کے ایمان تازہ کر دیے ، ویڈیو آپ بھی دیکھیں

ایسے ہوتے ہیں ایمان کی حرارت والے لوگ ۔۔۔۔ دو روز قبل انڈونیشیا میں آنے والے خوفناک زلزلے کے دوران ایک امام مسجد کے اللہ کی ذات اور زندگی و موت پر پختہ یقین نے کروڑوں لوگوں کے ایمان تازہ کر دیے ، ویڈیو آپ بھی دیکھیں

جکارتہ (ویب ڈیسک ) انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں خطرناک زلزلے سے 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے لیکن جان کی پرواہ کیے بغیر ایک مسجد میں نمازیوں نے نماز قائم رکھی۔انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں ایک مسجد میں نصب کیمرے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے کہ جس میں

[wpna_ad placement_id=”875561829268605_875561839268604″]


دیکھا جاسکتا ہے کہ خطرناک زلزلے کی پرواہکیے بغیر نمازیوں نے نماز جاری رکھی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امام مسجد نماز قائم رکھے ہوئے ہیں اور ان کی قرات میں بھی وہی تسلسل قائم رہا جو زلزلہ آنے سے پہلے تھا۔قوت ایمانی کی یہ مثال سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی اور لوگوں کی جانب سے نمازیوں کے اقدام کو سراہا گیا اور اسے سچے ایمان اور یقین سے تعبیر کیا۔جس کی مثال بہت کم ملتی ہے ۔قوت ایمانی ایک ایسی قوت ہے ۔جس میں آجائے تو وہ اللہ کے سوا کس سے نہیں ڈرتا دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں ہزاروں ایکٹر میں ہونے والی آتشزدگی کے بعد جہازوں کو آگ بجھانے کیلئے طلب کرلیا گیا ہے جبکہ کئی علاقوں سے آباد ی کا انخلاءبھی جاری ہے۔جیونیوز کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کی

[wpna_ad placement_id=”875561829268605_875561839268604″]


اورنج کاﺅنٹی کے جنگلات میں آگ لگ گئی ہے جو تین گھٹنے میں ایک ہزار ایکٹر تک پھیل چکی ہے ۔ آگ کی زد میں آکر جنگلات دھڑا دھڑ جل رہے ہیں جبکہ ریسکیو ادارو ں کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی سرتوڑ کوششیں کی جارہی ہے ۔ جہازوں کو بھی آگ پر قابو پانے کے لئے طلب کرلیا گیاہے۔ اب تک صرف 30فیصد آگ پر قابو پایا جا چکا ہے ۔اورنج کاﺅنٹی کے علاقوں سے آباد ی کا انخلاءکیا جارہاہے ۔ حکام کے مطابق زیادہ درجہ حرات کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں دشواریوں کاسامنا ہے ، کیلیفور نیاکے شمالی علاقوں میں پہلے ہی آگ لگی ہوئی ہے جس نے 2لاکھ 73ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔جس سے وسیع پیمانے پر تباہی کا خدشہ ہے۔(ش۔ز۔م)

[wpna_ad placement_id=”875561829268605_875561839268604″]


Top