You are here
Home > کھیل > آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ، پاکستان کے فخر فخر زمان نے میدان مار لیا

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ، پاکستان کے فخر فخر زمان نے میدان مار لیا

دبئی (ویب ڈیسک) جارح مزاج آسٹریلوی کرکٹر ایرون فنچ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی ٹونٹیپلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، پاکستان کے فخر زمان دوسرے نمبر پر موجود ہیں، شکیب الحسن 8 اور تمیم اقبال 6 درجے ترقی کے ساتھ بالترتیب
[wpna_ad placement_id=”875561829268605_875561839268604″]
45ویں اور 39ویں نمبر پر آ گئے، ایون لیوس 4 درجے تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے، لٹن داس 22 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 71ویں نمبر پر آ گئے، بائولرز میں راشد خان اور آل رائونڈرز میں گلین میکسویل سرفہرست ہیں۔منگل کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں فنچ پہلے، فخر زمان دوسرے لوکیش راہول تیسرے نمبر پر موجود ہیں، ویسٹ انڈین بلے باز ایون لیوس بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے 4 درجے تنزلی کے بعد ساتویں سے گیارہویں نمبر پر چلے گئے، انہوں نے کوہلی کے ساتھ گیارہویں پوزیشن شیئر کی، شکیب الحسن 8 اور تمیم اقبال 6 درجے ترقی کے ساتھ 45ویں اور 39ویں نمبر پر آ گئے، محموداللہ نے 3 درجے اوپر چڑھ کر سرفراز احمد کے ساتھ 36ویں پوزیشن شیئر کر لی، آندرے رسل 26 درجے ترقی کے ساتھ 86ویں نمبر پر آ گئے، بائولرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر برقرار ہیں، شاداب خان دوسرے نمبر پر ہیں، شکیب الحسن ترقی پا کر 11ویں اور مستفیض الرحمان 16ویں نمبر پر آ گئے، آل رائونڈرز میں گلین میکسویل سرفہرست ہیں، محمد نبی دوسرے اور شکیب الحسن تیسرے نمبر پر ہیں۔
[wpna_ad placement_id=”875561829268605_875561839268604″]
دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پاکستان17ہزارٹی ٹونٹی رنزبنانے والی پہلی انٹر نیشنل ٹیم بن گئی ہے ۔ ویسٹ انڈیزکے خلاف گزشتہ روز پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 5وکٹوں پر 203رنز کا مجموعہ سجانے سے پاکستان کی جانب سے 124میچوں میں بنائے گئے رنز کی مجموعی تعداد17070ہوگئی ہے اور یوں پاکستان ٹیم ٹی ٹونٹی کرکٹ میں17ہزاررنز کا سنگ میل عبورکرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔پاکستان کے بعد نیوزی لینڈکو سب سے زیادہ رنزبنانے کا اعزاز حاصل ہے جس کے بلے بازوں نے 111میچوں میں مجموعی طورپر 15372رنز بنائے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈکوسب سے زیادہ بالترتیب 124اور 111ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کااعزاز حاصل ہے۔ واضح رہے کہ اس سےقبل پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 143 رنز سے شکست دی جو کہ ٹی ٹوئنٹی تاریخ میں دوسری سب سے بڑی فتح ہے، اس سے قبل 2007 میں سری لنکا نے کینیا کو 172 رنز سے شکست دی تھی۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہی 20 اپریل 2008 کو پاکستان نے مہمان بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 102 رنز سے شکست دی، اور حسین اتفاق ہے کہ اُس وقت بھی گرین شرٹس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے جب کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی گرین شرٹس نے 5 وکٹوں پر 203 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلےمیچ میں بہترین کارکردگی پر حسین طلعت کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا اور وہ ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ میں اپنے ڈیبیو میچ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بھی بن گئے۔حسین طلعت نے 41 رنز کی اننگز کھیلی اور ایک وکٹ بھی حاصل کی تھی۔ (ش۔ز۔م)
[wpna_ad placement_id=”875561829268605_875561839268604″]


Top