You are here
Home > کھیل > میری دلی تمنا ہے کہ میں یہ اعزاز حاصل کر کے ملک کا نام روشن کروں۔۔۔۔فاسٹ باؤلر محمد عامر نے انوکھی خواہش کا اظہار کر دیا

میری دلی تمنا ہے کہ میں یہ اعزاز حاصل کر کے ملک کا نام روشن کروں۔۔۔۔فاسٹ باؤلر محمد عامر نے انوکھی خواہش کا اظہار کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے یوں تو کئی ریکارڈ اپنے نام کر رکھے ہیں اور اس دور کے بہترین باﺅلرز میں شمار ہوتے ہیں مگر ان کی نگاہ ایک ایسا ریکارڈ بنانے پرہے جو اس سے پہلے صرف ایک پاکستانی باﺅلر محمد سمیع ہی بنا سکے ہیں
[wpna_ad placement_id=”875561829268605_875561839268604″]
اور دنیا کا کوئی باﺅلر ایسا کارنامہ سرانجام نہیں دے سکا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں محمد عامر نے تینوں طرز کی کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے کیرئیر کے دوران تینوں طرز کی کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرنا چاہتا ہوں۔دلچسپ امر یہ ہے کہ دنیائے کرکٹ میں صرف محمد سمیع ہی دنیاکے واحد باﺅلر ہیں جو تینوں طرز کی کرکٹ میں ہٹ ٹرک کرنے میں کامیاب ہوئے۔انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں سری لنکا کیخلاف ہیٹ ٹرک کی تھی جب کہ 2002ءمیں ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل میں ہیٹ ٹرک کی اور اس کیساتھ ہی وہ دونوں فارمیٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے باﺅلر بن گئے۔محمد سمیع ٹی 20 انٹرنیشنل فارمیٹ میں ہیٹ ٹرک تو نہیں کر سکے البتہ انہوں نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میں دورنتو راج شاہی اور ڈھاکہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے گئے لیگ میچ میں ہیٹ ٹرک کی تھی اور یوں وہ تینوں طرز کی کرکٹ میں ہیٹ کرنے والے واحد باﺅلر ہیں۔محمد عامر نے انکشاف کیا کہ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز برائن لارا کیساتھ نہ کھیلنا اور انہیں بالنگ نہ کروانا میری بدقسمتی ہے
[wpna_ad placement_id=”875561829268605_875561839268604″]
حالانکہ انہیں باﺅلنگ کروانا میراخواب تھا۔ وہ اپنے دور کے سب سے بہترین بلے باز تھے، اور میری نظر میں وہ اپنے دور کے مشکل ترین بلے باز بھی تھے۔واضح رہے کہ انہوں نے بال ٹمپرنگ سکینڈل میں معطل ہونے والے سابق آسٹریلین کپتان سٹیو سمتھ کو اس دور کا مشکل ترین بلے باز بھی قرار دیا اور کہا کہ انہیں باﺅلنگ کرواتے ہوئے کافی مشکل پیش آئی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان کے ساتھ ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر دنیا کے مشکل ترین بولر ہیں۔وراٹ کوہلی اس وقت ون ڈے اور ٹی 20 کی رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔حال ہی میں دیوالی کے موقعے پر انڈیا کے ایک ٹی وی چینل پر عامر خان نے جب وراٹ کوہلی سے پوچھا کہ کیا ایسا کوئی بولر ہے جن سے وہ گھبراتے ہیں تو انھوں نے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کا نام لیا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اس وقت تو پاکستان کے محمد عامر ہیں۔ وہ دنیا کے دو تین ٹاپ بولروں میں ہیں اور میں نے جن بولروں کا اپنے کریئر میں سامنا کیا ہے اس میں وہ سخت ترین ہیں۔’انھوں نے مزید کہا: ‘جب آپ ان کا سامنا کر رہے ہوں تو آپ کو اپنے کھیل کو اول درجے میں لانا ہوتا ہے نہیں تو وہ آپ کی وکٹ لے لیں گے۔ وہ بہت اچھے بولر ہیں۔'(ف،م)
[wpna_ad placement_id=”875561829268605_875561839268604″]


Top