You are here
Home > پا کستا ن > پی ایس ایل کے کتنے میچز ملک میں کروائے جائیں گے؟ نجم سیٹھی نے جاتے جاتے قوم کو سرپرائز دے دیا

پی ایس ایل کے کتنے میچز ملک میں کروائے جائیں گے؟ نجم سیٹھی نے جاتے جاتے قوم کو سرپرائز دے دیا

لاہور (ویب ڈیسک) پی سی بی کا پی ایس ایل 4 کے 8 میچز پاکستان میں کروانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سالانہ کرکٹ ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کروایا گیا۔ تقریب میں قومی کرکٹرز کے علاوہ چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بھی شرکت کی۔ اس دوران چئیرمین
[wpna_ad placement_id=”875561829268605_875561839268604″]

پی سی بی نجم سیٹھی نے اعلان کیا کہ پی ایس ایل کے اگلے سیزن کے کئی میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 4 کے کم سے کم بھی 8 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل 4 کے میچز کراچی،، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کے سیزن 2 کا فائنل لاہور میں کھیلا گیا تھا۔ جبکہ گزشتہ سیزن کے پلے آف میچز اور فائنل لاہور اور کراچی میں کھیلے گئے تھے۔ اب پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ برس پی ایس ایل کے پلے آف اور فائنل میچز کے علاوہ لیگ میچز بھی پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ اس حوالے سے کئی غیر ملکی کرکٹرز بھی پاکستان آنے کیلئے راضی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 22 فروری بروز جمعرات سے اس شاندار ایونٹ کا آغاز ہو گا اور کرکٹ کا یہ میلہ 25 مارچ بروز اتوار کراچی میں اختتام کو پہنچے گا‘ ایونٹ میں خود کو بہترین ثابت کرنے والی دو ٹیمیں شہرِ قائد میں ٹرافی کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی۔جاری کردہ شیڈول کے مطابق فروری بروز جمعرات پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز رات 10 بجے دبئی میں مدمقابل ہوں گے۔ جمعہ 23 فروری کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر شام 4:30 بجے دبئی میں پنجہ آزمائی کریں گے۔ اسی دن ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔(ش
[wpna_ad placement_id=”875561829268605_875561839268604″]


Top