You are here
Home > خبریں > ”عاطف خان کے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نہ بننے میں تحریک انصاف کی کس شخصیت کا ہاتھ ہے؟ سلیم صافی کا تہلکہ خیز انکشاف

”عاطف خان کے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نہ بننے میں تحریک انصاف کی کس شخصیت کا ہاتھ ہے؟ سلیم صافی کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن نے محمود خان کو وزیراعلیٰ کے پی کے نامزد کر دیاہے تاہم دوسری جانب انہیں وزیراعلیٰ کیوں بنایا جارہاہے ؟ اس حوالے سے سینئر صحافی سلیم صافی نے انتہائی حیران کن دعویٰ کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سلیم صافی
[wpna_ad placement_id=”875561829268605_875561839268604″]
کا کہناتھا کہ محمود خان ناکام منسٹر ثابت ہوئے ہیں ، جب یہ لوگ اقتدار میں آئے تو انہیں پہلے ذراعت کی وزارت دی گئی اور 2013 کے آخر میں انہیں داخلہ کی منسٹری دی گئی لیکن انہوں نے دو مہینے بعد ہی یہ کہہ کر معذرت کر لی کہ اس میں خطرہ بہت زیادہ ہے اس لیے نہیں کرسکتا اور انہیں 15 جون کو وہاں سے بھی ہٹا دی گیا تاہم آخر میں ان کے پاس صرف سپورٹس کی منسٹری تھی ۔سلیم صافی کا کہناتھا کہ محمود خان کا پی ٹی آئی میں تین بڑی لابیوں میں سے کسی کے ساتھ تعلق نہیں ہے وہ مراد سعید کی لابی کے بندے سمجھے جاتے ہیں تاہم اندر کی خبر یہ ہے کہ انہیں وزیراعلیٰ بنانے کیلئے ارباب شہزاد اور جہانگیر ترین کردار ادا کر رہے ہیں ، ان دونوں کی رائے یہ ہے کہ ہمیں ایک ڈمی وزیراعلیٰ ہی سوٹ کرےگا کیونکہ مضبوط چیف سیکریٹری لگا کر اس کے ذریعے معاملات وفاق سے کنٹرول کرنا چاہتے ہیں جبکہ دوسری جانب ارباب شہزادکی گورنر بننے کی خواہش ہے کیونکہ وہ پہلے چیف سیکریٹری تھے اور اب اپنا چیف سیکریٹری لانا چاہتے ہیں تو انہوں نے عمران خان کے ذہن میں یہ بٹھا
[wpna_ad placement_id=”875561829268605_875561839268604″]
دیاہے کہ ہمیں محمود خان جیسا کمزور اور گم نام چیف منسٹر اس لیے سوٹ کرے گا کہ ہم چیف سیکریٹری کے ذریعے مرکز سے عوام کی خواہش کے مطابق اپنی پالیسی نافذ کر سکیں ۔واضح رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا امیدوار نامزد کر دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوات سے صوبائی اسمبلی کا انتخاب جیتنے والے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔محمود خان کا تعلق سوات سے ہے اور وہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 9 سے انتخاب جیتے ہیں۔ محمود خان سابق دور حکومت میں صوبائی وزیر کھیل و آبپاشی کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ محمود خان تحصیل مٹہ کے ناظم بھی رہ چکے ہیں۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے پرویز خٹک، اسد قیصر اور عاطف خان کے نام لیے جا رہے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان عاطف خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بنانا چاہتے تھے لیکن پرویز خٹک کی سخت مخالفت کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو سکا۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پرویز خٹک نے ہی محمود خان کا نام وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے تجویز کیا تھا۔نجی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔(ذ،ک)
[wpna_ad placement_id=”875561829268605_875561839268604″]


Top