You are here
Home > خبریں > آج عام ملاقات کا دن: نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل حکام نے کہاں منتقل کر دیا ؟ حیران کن خبر

آج عام ملاقات کا دن: نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل حکام نے کہاں منتقل کر دیا ؟ حیران کن خبر

راولپنڈی(ویب ڈیسک) ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے نوازشریف، مریم نوازاورکیپٹن (ر) صفدر سے آج ملاقات کا دن ہے۔نجی نیوزکے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف، بیٹی مریم نوازاور داماد کیپٹن (ر) صفدرحسین سے آج ملاقات کا دن ہے۔ میاں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن
[wpna_ad placement_id=”875561829268605_875561839268604″]
ریٹائرڈ صفدرکو سیلز سے نکال کر کانفرنس روم میں بیٹھا دیا گیا ہے۔جیل انتظامیہ نے میاں نوازشریف سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست مرتب کررکھی ہے جب کہ لیگی رہنماوں کی بڑی تعداد کی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے تاہم صرف ان لیگی رہنماوں کی کرائی جائے گی جن کا نام فہرست میں ہوگا۔ ملاقات کا وقت شام 4 بجے تک رکھا گیا ہے۔اڈیالہ جیل کا گیٹ نمبر5 ملاقاتیوں کی گاڑیوں کے لیے مختض کردیا گیا ہے جب کہ جیل کے اندر اورباہرسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گے ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور بیٹی مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں قید ہوے 4 ہفتے ہوگئے ہیں۔دوسری جانب پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود اچکزئی کو اڈیالہ جیل میں نوازشریف سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔اڈیالہ جیل میں آج قیدیوں سے ملاقات کا دن ہے اور میاں نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنما اڈیالہ جیل پہنچ رہے ہیں۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی بھی نوازشریف سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تاہم انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی جب کہ سینیٹر عثمان کاکڑ کو بھی سابق وزیراعظم سے ملنے نہیں دیا گیا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے
[wpna_ad placement_id=”875561829268605_875561839268604″]
یہ بھی پڑھیںاسلام آباد : اپنے دوست کے ساتھ پارک میں جانیوالی ایک نوجوان اور خوبصورت لڑکی 4 سرکاری ملازمین کے ہتھے چڑھ گئی ، وہ ایسا کیا کر بیٹھی تھی کہ بدنامی کے خوف سے نہ صرف اپنے پاس موجود پیسے انکے حوالے کردیے بلکہ عزت بھی گنوا بیٹھی ۔۔۔۔ بی بی سی پر پبلش ہونے والی رپورٹ نے پوری قوم کو شرما کر رکھ دیا
گفتگومیں محمود اچکزئی نے کہاکہ دو ہفتے سے اسلام آباد میں ہوں، ہر بار مجھے منع کردیتے ہیں، یہ کیا طریقہ ہے، وہ تین بار کے وزیراعظم ہیں۔محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ آئین ہر آدمی کوجیل میں کسی بھی آدمی سے ملاقات کا حق دیتا ہے۔دوسری جانب میاں نوازشریف سے ملاقات کے لیے شہبازشریف بھی بذریعہ موٹروے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ مریم اورنگزیب، سعود مجید، برجیس طاہر اور سعد رفیق بھی سابق وزیراعظم سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ نوازشریف سے ملاقات میں شہبازشریف سیاسی منظرنامے سے متعلق ان سے ہدایت لیں گے۔واضح رہےکہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائے جانے کے بعد نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل میں قید ہیں جب کہ لیگی رہنما صفدر عباسی بھی ایفی ڈرین کیس میں سزا پانے کے بعد اڈیالہ جیل میں ہیں۔(ذ،ک)
[wpna_ad placement_id=”875561829268605_875561839268604″]


Top