You are here
Home > پا کستا ن > پی آئی اے مفت ٹکٹیں بانٹنے لگا۔۔۔ مگر یہ ٹکٹیں کسے اور کیوں جاری کی جا رہی ہیں؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

پی آئی اے مفت ٹکٹیں بانٹنے لگا۔۔۔ مگر یہ ٹکٹیں کسے اور کیوں جاری کی جا رہی ہیں؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) اربوں روپے خسارے سے دو چار پی آئی اے کی باکمال سروس کا ایک اور کارنامہ سامنے آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ائیر لائن اپنی سروس کی وجہ سے خبروں کی زد میں رہتی ہے۔آئے روز پی آئی اے کے مختلف کارناموں کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔
[wpna_ad placement_id=”875561829268605_875561839268604″]
جو پی آئی اے کے عملے کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔۔پاکستان کی قومی ایئر لائن کا ایک مرتبہ پھر کارنامہ سامنے آیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ائیر لائنز کی جانب سے شوبز ستاروں کو مفت ٹکٹ دینے کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔ کراچی سے اسلام آباد 96دو طرفہ ٹکٹ جاری کیے گئے۔جن کی مالیت 28لاکھ سے زائد بتائی جا رہی ہے۔3 ماہ گزرنے پر بھی ٹکٹ کی مد میں لاکھوں روپے وصول نہ ہو سکے۔جب کہ پی آئی اے حکا م بھی اس متعلق جواب دینے کو تیار نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق مفت ٹکٹ دینے کی ہدایت مبینہ طور پر سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے دیں۔اس حوالے سے ٹکٹ جاری کرنے والے مینیجر فنانس ائیر لائن ہیڈ آفس سے مدد مانگ لی ہے۔یاد رہے پی آئی سے متعلق اکثر شکایات سامنے آتی رہتی ہیں۔۔پی آئی اے کے مسافر بھی قومی ائیر لائن پر خوب تنقید کرتے ہیں۔ متعدد بار پاکستان قومی ائیر لائنز کے مسافروں نے احتجاج کیا ہے۔کبھی مسافروں کا سامان گم ہو جاتا ہے تو کبھی فلائٹ تاخیر کا شکار ہو جاتی ہے۔جس کی وجہ سے مسافر ائیرپورٹ پر ہی رل جاتے ہیں اور پی آئی اے کو کوستے رہتے ہیں۔۔پی آئی اے کا عام مسافروں کے ساتھ رویہ ایسا ہے جب کہ دوسری طرف پی آئی اے شوبز ستاروں کو نوازتا رہا۔۔شوبز ستاروں کو کراچی سے اسلام آباد 96دو طرفہ ٹکٹ جاری کیے گئے ۔جن کی مالیت 28لاکھ سے زائد بتائی جا رہی ہے۔تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی سخت ایکشن نہیں لیا گیا۔(س)
[wpna_ad placement_id=”875561829268605_875561839268604″]


Top