You are here
Home > پا کستا ن > گورنرخیبرپختونخوا قبال ظفر جھگڑا نے صوبائی اسمبلی کااجلاس کب طلب کر لیا ؟ خبر آ گئی

گورنرخیبرپختونخوا قبال ظفر جھگڑا نے صوبائی اسمبلی کااجلاس کب طلب کر لیا ؟ خبر آ گئی

پشاور(ویب ڈیسک) گورنرخیبرپختونخوا قبال ظفر جھگڑا نے صوبائی اسمبلی کااجلاس 13اگست کوطلب کرلیا۔اجلاس میں نو منتخب ممبران اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب بھی ہوگاجبکہ اجلاس میں ہاوس آف دی لیڈر کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا۔ اجلاس میں نو منتخب سپیکر

[wpna_ad placement_id=”875561829268605_875561839268604″]
سے موجودہ سپیکر اسد قیصر حلف لینگے جبکہ سپیکر کی حلف برداری کے بعد نیا سپیکر وزیر اعلی اور ڈپٹی سپیکر سے حلف لینگے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کو بجٹ پیش کرنے میں مشکلات کا سامنا، پی ٹی آئی کی حکومت نے 20 ارکان کو نکالنے کے بعد ایوان میں اکثریت کھودی، خیبرپختونخوا اسمبلی کا 14 مئی کو شیڈول بجٹ اجلاس ملتوی کردیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف 5 سالہ دور اقتدار میں چھٹا بجٹ پیش کرنے پر پہلے ہی اعتراض کرچکی تھی، عمران خان نے بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صرف 4 ماہ کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔سینیٹ الیکشن میں پالیسی کیخلاف ووٹ دینے والے پی ٹی آئی ارکان کو پارٹی سے نکالنے کے بعد اب صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی اکثریت کھوچکی ہے۔آئینی پیچیدگی کے باعث خیبرپختونخوا حکومت کو بجٹ پیش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، 20 اراکین اسمبلی کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ فروخت کرنے پر پارٹی سے نکالنے کے بعد اکثریت موجود نہ ہونے پر 14 مئی کو بلایا گیا بجٹ اجلاس ملتوی کردیا گیا۔گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا بجٹ اجلاس 22 مئی کو طلب کرلیا۔(ش،ز،خ)
[wpna_ad placement_id=”875561829268605_875561839268604″]


Top