You are here
Home > پا کستا ن > بریکنگ نیوز : تبدیلی کے دور میں لٹیروں کی شامت : سندھ کی طاقتور ترین سیاسی شخصیت کو نیب نے گرفتار کر لیا

بریکنگ نیوز : تبدیلی کے دور میں لٹیروں کی شامت : سندھ کی طاقتور ترین سیاسی شخصیت کو نیب نے گرفتار کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیب این ایکشن ، آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب نے اسپیکر سندھ آغا سراج درانی کو گرفتار کر لیا، نیب نے انہیں اسلام آباد سے گرفتار کیا۔ اسلام آباد نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا۔ نجی نیوز کےمطابق

قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے، ان پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کافی عرصے سے آغا سراج درانی کے خلاف تحقیقات کررہا ہے اور اس میں اب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس کی بنیاد پر نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اس حوالے سے نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں اہم میٹنگ ہوئی جس میں بتایا گیا کہ آغا سراج درانی اسلام آباد میں ہی موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب نے آغا سراج درانی کو اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل سے گرفتار کیا ہے جس کے تھوڑی دیر بعد ہی انہیں نیب کے دفتر منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب غیر قانونی تقرریوں اور آمدن سے زائد اثاثوں پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی اور سیکرٹری غلام محمد کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا گیا۔ سندھ اسمبلی ہی کے دوسرے سیکرٹری عمر فاروق کیخلاف شکایات کی جانچ پڑتال بھی ہوگی۔ترجمان نیب کے مطابق سندھ کے سابق سیکرٹری لینڈ شاہ زر شمعون اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ڈی جی منظور قادر کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔منظور قادر کیخلاف ریفرنس پہلے ہی دائر کیا جا چکا ہے جبکہ شاہ زر شمعون کے خلاف دائر مقدمے کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔


Top