You are here
Home > اسپشیل اسٹوریز > اسلامی واقعات > خواب میں زیارت رسول کا وظیفہ۔۔۔عاشقان رسول ﷺ کے لیے خوبصورت تحفہ

خواب میں زیارت رسول کا وظیفہ۔۔۔عاشقان رسول ﷺ کے لیے خوبصورت تحفہ

لاہور (ویب ڈیسک ) حضرت خصرعلیہ السلام نے محمد بن عبد اللہ تمیمی رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ جوکوئی یہ نماز پڑھے خواب میں زیارت حضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرف ہوئے ترکیب یہ ہے:بعد نماز مغرب سے عشاء تک نفل پڑھتا رہے، ہررکعت میں فاتحہ کے بعد تین بار سورۂ اخلاص پڑھے
اوربعد نماز عشاء کے دورکعت پڑھے اورہررکعت میں فاتحہ کے بعد سات بار اخلاص پڑھے سلام کے بعد سات باردرودشریف اورسات بارکلمہ تمجید اور اس کے بعد ہاتھ اٹھاکریہ دعاپڑھے: یاحی یاقیوم یاذوالجلال والاکرام یاارحم الراحمین یا رحمان الدنیا والآخرۃ ورحمہما یا الہ الاولین والآخرین یارب یارب یارب یااللہ یااللہ یااللہ پھرقبلہ کی طرف رخ کرکے سورہے اگرپہلی رات کو زیارت نصیب ہوجائے تو فبہا ورنہ سات راتوں تک پڑھتارہے انشاء اللہ دیدار نصیب ہوگا۔بزرگانِ دین فرماتے ہیں کہ کثرتِ درُود شریف سےبھی زیارت ہو جاتی ہے۔حضرت شیخ اکبر محی الدین قدس سرہ نے فرمایا کہ اہلِ محبت کو چاہیے کہ درُود پاک پڑھنے صبر و استقلال سے ہمیشگی کریں یہاں تک کہ وہ جانِ جہاں صلی اللہ علیہ وسلم خود تشریف لائیں اور شرفِ زیارت سے نوازیں۔حضرت امام جلال الدین سیوطی قدس سرہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ تک پہنچنے والا راستوں میں سے قریب تر راستہ درُود پاک ہے۔حضرت امام عبدالوہاب شعرانی قدس سرہ نے فرمایا کہ ہمارا طریقہ ہے کہ درُود کی اتنی کثرت کریں کہ ہم حالتِ بیداری میں سید دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور حاضر ہوں جیسے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم حاضر ہوتے ہیں۔الغرض! بزرگانِ دین نے بے شمار طریقے لکھے ہیں زیارتِ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے۔ مگر ایک بات ساتھ اللہ والے ضرور فرماتے ہیں کہ وظائف اپنی جگہ، مگر زیادہ توجہ و فکر اس طرف دو کہمیری زندگی سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق بسرہو رہی ہے یا نہیں؟میں گناہوں سے بچ رہا ہوں یا نہیں؟روزی کمانے میں حلال و حرام کا دھیان رکھتا ہوں یا نہیں؟اللہ تعالیٰ ہم سب کو زیارتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا شرف نصیب فرمائے۔


Top