You are here
Home > پا کستا ن > شکر ہے کسی کو تو خیال آیا۔۔۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان صلح کروائے جانے کی خبر آتے ہی دونوں ملکوں میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی

شکر ہے کسی کو تو خیال آیا۔۔۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان صلح کروائے جانے کی خبر آتے ہی دونوں ملکوں میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی

نیویارک (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کو تنائو کرنے کیلئے زور دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے منگل کو کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں ہی تنائو کرنے کیلئے کہا ہے جبکہ ساتھ ہی حل کیلئے ثالثی کی

بھی پیشکش کی ہے کہ اگر دونوں فریق اقوام متحدہ کی ثالثی کیلئے رضامند ہیں تو اقوام متحدہ ثالثی کرے گا۔اقوام متحدہ ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ ہمیں دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والے تنائو میں اضافے پر تحفظات ہیں۔دوسری طرف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ساتھ ہی یہ پیش کش بھی کی ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت رضامند ہوں تو وہ اقوام متحدہ ان کے درمیان تصفیہ کرانے کو بھی تیار ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے پاکستان اور بھارت کو تمام ممکنہ احتیاط برتنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔ پاکستان کے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز ہی پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کے لیے اقوام متحدہ سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے یہ مطالبہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس کو لکھے گئے خط میں کیا تھا۔ پاکستان کے وزیرخارجہ نے سیکریٹری جنرل سے فوری اقدام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت تحقیقات کے بغیر پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خود بھارت کے مطابق حملہ آور کشمیری تھا لیکن الزام پاکستان پر دھردیا ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مؤقف اپنایا تھا کہ بھارت اپنے داخلی مقاصد کے تحت پاکستان دشمن بیانات سے خطے کا

ماحول کشیدہ بنا رہا ہے اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی فوری مداخلت ضروری ہے۔ پاکستان کے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ ان کا خط فوری طور پر سلامتی کونسل کے ارکان کو پہنچایا جائے۔ عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق چین نے پاکستان اور بھارت کو تحمل مزاجی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کی راہ اپنائیں۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے بیجنگ میں نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اور بھارت خطے کے اہم ممالک ہیں۔ ترجمان نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک اپنے مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی راہ اختیار کریں گے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے بیجنگ میں نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اور بھارت خطے کے اہم ممالک ہیں۔ ترجمان نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک اپنے مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی راہ اختیار کریں گے۔


Top