You are here
Home > پا کستا ن > پی ایس ایل کے تمام میچز براہ راست کس پاکستانی ٹی وی چینل پر نشر ہونگے ؟ شائقین کرکٹ کا دل خوش کر دینے والی خبر

پی ایس ایل کے تمام میچز براہ راست کس پاکستانی ٹی وی چینل پر نشر ہونگے ؟ شائقین کرکٹ کا دل خوش کر دینے والی خبر

کراچی (ویب ڈیسک ) پاکستان کے سب سے پہلے نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ پر پاکستان سپر لیگ کے براہ راست میچ دیکھنے والوں کی بڑی خوشخبری یہ ہے کہ ”جیو اور جنگ گروپ“ نے پی ایس ایل 2019ءکے لائیواسٹریمنگ کے حقوق بھی حاصل کرلئے ہیں۔ اب کرکٹ کے دیوانے انٹرنیٹ پر بھی

پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کے میچ براہ راست دیکھ سکیں گے۔ واضح رہے کہ یہ حقوق صرف پاکستانی ناظرین کیلئے ہیں۔ ویسے تو کرکٹ شائقین انتہائی جوش اور ولولے سے ”جیوسوپر“ پر پی ایس ایل کی براہ راست نشریات دیکھ رہے ہیں لیکن اب جیو اور جنگ گروپ نے اُنہیں انٹرنیٹ پر بھی یہ میچ براہ راست دیکھنے کیلئے بہترین سہولت فراہم کردی ہے ۔ پی ایس ایل سے دلچسپی رکھنے والوں کو انٹرنیٹ پر براہ راست مقابلے دیکھنے کیلئے ویب سائٹ www.geosuper.tv/live پر جانا ہوگا۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ فور نے ہر سال کی طرح اس سال بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیئے ہیں،اس کھیل سے پاکستانی جنون کی حد تک پیار کرتے ہیں، ہر سال کی طرح اس سال بھی پی ایس ایل مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پاکستان کا سب سے بڑا اسپورٹ ایونٹ بن کر سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اب تک کھیلے جانے والے سات میچز 11 کروڑ سے زائد ناظرین نے دیکھے ہیں۔ اُمید کی جارہی ہے کہ فائنل تک یہ تعداد بڑھ کر ویورشپ کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز ”جیوسوپر“ سے براہ راست نشر کئے جارہے ہیں۔ باوررہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کے باعث اس بات کے امکانات روشن ہیں کہ

پاکستان سپر لیگ کی کوریج کرنے والے کریو میں شامل دو درجن سے زائد بھارتی شہری کراچی اورلاہور کے لئے سفر نہیں کرسکیں گے۔ان میں متعدد کیمرہ مین،ڈائریکٹر اور پروڈیوسر سمیت دیگر ٹیکنیکل عملہ بھی شامل ہے۔پی سی بی نے پلان بی کے تحت پاکستانی کریو کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے ۔پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیاسمیع الحسن نے ہفتے کی شب رابطہ کرنے پر جنگ کو بتایا کہ اس بارے میں فیصلہ سیکیورٹی ماہرین کی مشاورت سے کریں گے۔ہم صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ابھی تک کریو پروگرام کے مطابق پاکستان جائے گا تاہم غیر معمولی صورتحال کی صورت میں پی سی بی کے پاس متبادل پلان موجود ہے۔پاکستان سپرلیگ کے پاکستان میں ہونے والے آٹھ میچوں کی کوریج کی کوالٹی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پی سی بی نے پی ایس ایل کی کوریج کے لئے ایک بھارتی کمپنی کی خدمات حاصل کی ہوئیں ہیں اور یہی وجہ ہے کریو میں اکثریت بھارتی شہری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کریو کے لئے پاکستانی ویزے دبئی سے حاصل کئے جارہے ہیں۔تاہم کریو کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے فارن آفس کی ہدایت کو نظر انداز کرکے پاکستان کو سفر کیا تو وطن واپسی پر ہمیں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔


Top