You are here
Home > پا کستا ن > سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے کامیاب دورے اور تاریخی سرمایہ کاری کے بعد شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کو تہلکہ خیز خوشخبری سنا دی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے کامیاب دورے اور تاریخی سرمایہ کاری کے بعد شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کو تہلکہ خیز خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات اورملائیشیا بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرینگے،23مارچ کو ملائشیاء کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کا پاکستان آنے کا ارادہ ہے،قطر سے بھی جلد وفد پاکستان آنے کی امید ہے، سرمایہ کاری کی بارش ہونے والی ہے۔

میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےشاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان بھارت کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوگا، وزیر اعظم نے پاکستان کاموقف پیش کردیاہے،ہم خطے میں امن واستحکام چاہتے ہیں،جنگ کسی مسئلے کاحل نہیں۔ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے ولی عہد کے حالیہ دورے کے بعد سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات میں ایک نیاموڑ آیاہے،ایک دورہ سے 20ارب ڈالرزکی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔اس کے بعد ملا ئیشیا،متحدہ عرب امارات اوردیگرممالک سے سرمایہ کاری کی بارش ہونے والی ہے۔ پاکستان کے ساتھ سعودی عرب نے 20 بلین ڈالرس کے جن معاہدات پر دستخط کئے ہیں ان کی وجہ سے پاکستان کی کمزور معیشت کو استحکام حاصل ہوگا جس کے بعد یقینی طور پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان راحت کی سانس لیں گے۔ پاکستان کے دفترخارجہ سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہیکہ جن یادداشت مفاہمتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں ان کے ذریعہ اسٹینڈرڈ اسپیفکیشن، معدنیاتی وسائل، ریفائننگ اور پٹروکیمیکلز کے شعبہ میں سرمایہ کاری، توانائی کی پیداوار، قابل تجدید توانائی کے پراجکٹس کی ترقی اور ساتھ ہی ساتھ اسپورٹس اور نوجوانوں کیلئے باہمی تعاون شامل ہیں۔ دفترخارجہ نے مزید کہا کہ ان معاہدوں پر دستخط کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی تعاون میں یقینی طور پر اضافہ ہوگا حالانکہ سرمایہ کاری سے متعلق جن دستاویزات پر دستخط کئے گئے ہیں ان کی مالیت سے متعلق کوئی انکشاف

نہیں کیا گیا ہے تاہم ولیعہد محمد بن سلمان جس وقت سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے افتتاحی سیشن میں اپنی تقریر کررہے تھے، اس وقت انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ابتداء میں پاکستان میں 20 بلین ڈالرس کی سرمایہ کاری کرے گا۔ ترک صدر رجب طیب اردغان اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔اپنے دورے کے دوران ترک صدر کی جانب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کریں گا۔ کراچی میں موجود ترک قونصل جنرل نے تصدیق کی ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردغان اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔وہ کراچی میں منعقدہ ترکش الیکٹریکل الیکٹرانکس اور سروس ایکسپورٹر کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی میں گہرے تعلقات ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مظبوط ہوں گے۔انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردغان اگلے ماہ پاکستان آئیں گے اور وہ اپنے دورے کے دوران سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم اعلان کر سکتے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ متوازن تجارت کا خواہاں ہے،یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل وزیر اعظم عمران خان نے ترکی کا دورہ کیا تھا جس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ترکش صدر کو دورے کی دعوت دی تھی جسے انہوں نے قبول کر لیا تھا۔ واضح ہو کہ نئی حکومت آنے کے بعد پاکستان سفارتی سطح پر تاریخی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے بالخصوص سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان کو پاکستانی معیشت میں گم چینجر قرار دیا جارہا ہے ۔سعودی ولی عہد نے اپنے دورے کے دوران 21 ارب ڈالرز کے ایم او یوز سائن کئیے ہیں۔


Top