You are here
Home > پا کستا ن > دو ماہ قبل بیٹے کی پیدائش ۔۔۔ خوبصورت ترین پاکستانی اداکارہ کو بدترین تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا

دو ماہ قبل بیٹے کی پیدائش ۔۔۔ خوبصورت ترین پاکستانی اداکارہ کو بدترین تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا

مردان(ویب ڈیسک ) نامورمقامی اسٹیج اداکارہ گلالئی کو نامعلوم افراد نے وحشیانہ تشدد کے بعد بے دردری سے قتل کردیا۔خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں تھانہ چورہ کی حدود سے برآمد ہونے والی نامعلوم خاتون کی لاش کی شناخت پشتو کی اسٹیج اداکارہ گلالئی کے نام سے ہوئی ہے۔ مردان میں

اسٹیج ڈراموں کی خوبصورت اداکارہ گلالئی کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے وحشیانہ تشدد کے بعد قتل کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق نامورمقامی اسٹیج اداکارہ گلالئی کو نامعلوم افراد نے وحشیانہ تشدد کے بعد بے دردری سے قتل کردیا۔خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں تھانہ چورہ کی حدود سے برآمد ہونے والی نامعلوم خاتون کی لاش کی شناخت پشتو کی اسٹیج اداکارہ گلالئی کے نام سے ہوئی ہے۔ مردان میں اسٹیج ڈراموں کی خوبصورت اداکارہ گلالئی کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے وحشیانہ تشدد کے بعد قتل کر دیا تھا۔اداکارہ ان دنوں اپنے نومولود دوماہ کے بیٹے کے ساتھ مردان میں رہائش پذیر تھیں۔ ان کے قتل پر مقامی فنکاروں نے رنج کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔اداکارہ گلالئی کے قتل کا مقدمہ اس کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں اداکارہ کا نام گلالئی کے بجائے لبنٰی لکھا گیا ہے جبکہ اداکارہ کا شوہر عمران واقعے کے بعد سے روپوش ہے۔ پولیس کے مطابق تین افراد پر دعویٰ داری کی گئی جس پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ مردان میں گزشتہ سال بھی جواں سال اسٹیج اداکارہ سنبل کو قتل کیا گیا تھا ۔

خیال ریے مردان کے علاقے شیخ ملتون ٹاؤن میں نامعلوم مسلح ملزمان نے مقامی اسٹیج اداکارہ سنبل کو گھر میں گھس کر قتل کردیاتھا ۔نجی ٹی وی کے مطابق مردان کے علاقے شیخ ملتون ٹاؤن میں مقامی اسٹیج اداکارہ سنبل کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز گل نواز خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ 3 مسلح ملزمان اداکارہ کے گھر میں داخل ہوئے اور اداکارہ کو اپنے ساتھ لے جانا چاہتے تھے تاہم انکار پر ملزمان اور اداکارہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، اور ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اداکارہ سنبل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔تھانہ شیخ ملتون پولیس کے مطابق 22 سالہ اداکارہ کے قتل کی ایف آئی آر مالک مکان کی مدعیت میں درج کرلی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں گل آباد کے رہائشی نعیم خٹک، جہانگیر اور جھگڑا کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور نصیب شاہ کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


Top