You are here
Home > پا کستا ن > حامد میر اور بھارتی ٹویٹر صارف کے درمیان جنگ ۔۔۔کل لائیو شو میں کیا واقعہ پیش آیا ؟ آنکھوں دیکھا احوال ملاحظہ کریں

حامد میر اور بھارتی ٹویٹر صارف کے درمیان جنگ ۔۔۔کل لائیو شو میں کیا واقعہ پیش آیا ؟ آنکھوں دیکھا احوال ملاحظہ کریں

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) بھارت کی جانب سے پلوامہ حملے کے حوالے سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو پاکستان نے بے بنیاد قرار دیدیا ہے ۔ پاکستان کے نامور صحافی حامد میر نے تاہم ا س دوران ٹویٹر پر بھی ’میمی‘ جنگ جاری ہے ۔سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر

بھارتی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کا کلپ شیئر کیا جسے دیکھ کر انسا ن ویسے ہی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائے ۔ پلوامہ حملے کا بے بنیا دالزام بھارت تحقیقات کے بغیر ہی پاکستان پر عائد کر رہاہے تاہم پاکستان کی جانب سے تمام الزامات کو مسترد کر دیا گیا ہے اور بھارت کو موثر جواب دیا گیا ہے تاہم ا س دوران ٹویٹر پر بھی ’میمی‘ جنگ جاری ہے ۔ سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر بھارتی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کا کلپ شیئر کیا جسے دیکھ کر انسا ن ویسے ہی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائے ۔اس ویڈیو کلپ میں بھارتی کسانوں پاکستان کو ٹماٹر بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ۔حامد میر نے اس رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹماٹروں کی سیاست بچگانہ ، یہ مزاحیہ کلپ دیکھ کر آپ کو اپنے سکول کے ہم جماعت طالبعلموں کے درمیان ہونے والے جھگڑے یاد آ جائیں گے ۔حامد میر کے ٹویٹ پر ایک بھارتی صارف جتیش سنگھ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ یہ بچگانہ ہے لیکن دیکھیں اور انتظار کریں کہ کس طرح پاکستان میں ٹماٹروں

کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے اس سے آپ کو بہت تکلیف پہنچیں گے لیکن سکول میں ہونے والی لڑائی کی طرح نہیں ۔اس پر حامد میر نے انتہائی دلچسپ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ پیارے جیتیش اس میٹھی دھمکی کیلئے شکریہ ، ایک نیوکلیئر پاﺅ دوسرے نیوکلیئر پاور کو ٹماٹر بم سے دھمکا رہا ہے ، آپ کا بائیکاٹ بلاآخر چینیوں کی مدد کرے گا اور ان کے ٹماٹر سلک روڈ سے آنا شروع ہو جائیں گے اس لیے ٹماٹر بھیجتے رہو کیونکہ آپ کے پیداروں کو بھارت میں اس کی اچھی قیمت نہیں ملے گی ۔


Top