You are here
Home > پا کستا ن > انڈین سپریم کورٹ بھی سپریم کورٹ آف پاکستان کے نقش قدم پر چل نکلی، بھارت کے امیر ترین شخص کو ایسی وارننگ جاری ہو گئی کہ پورے ملک میں ہلچل مچ گئی

انڈین سپریم کورٹ بھی سپریم کورٹ آف پاکستان کے نقش قدم پر چل نکلی، بھارت کے امیر ترین شخص کو ایسی وارننگ جاری ہو گئی کہ پورے ملک میں ہلچل مچ گئی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ہائی پروفائل بزنس ٹائیکون انیل امبانی کو بھارت کی سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کا مجرم قرار دیا گیا ہے اور کہا کہ ان کی کمپنی چار ہفتوں کے 5اربدیں یا جیل جائیں ۔عدالت نے کہا کہ انیل امبانی کی کمپنی چار ہفتے کےاندر اندر

سویڈن کی کمپنی ایرکسن کو 77 ملین ڈالر کی مکمل ادائیگی کرے بصورت دیگر انہیں جیل کا سامنا کرنا ہوگا۔ ایرکسن نے انیل امبانی کی ریلائنس کمیونیکیشنز کے لئے خدمات کے معاوضہ کی عدم ادا ئیگی کیلئے ان پر مقدمہ دائر کیا ہوا ہے،جس نے رواں ماہ دیوالیہ پن کا دعویٰ کیا ہے۔ انیل امبانی نے عدالت کو ذاتی طور پر یقین دہانی کرائی تھی کہ ریلائنس کمیونیکشنز دسمبر تک ایرکسن کو ساڑھے پانچ ارب روپے یعنی 77 ملین ڈالر ادا کردے گی۔ ریلائنس کمیونیکشنز کی جانب سے ادائیگی کے بعد ایرکسن نے نیا مقدمہ دائر کردیا کہ جس میں انیل امبانی کو توہین عدالت پر قید کیلئے درخواست کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ وطن عزیز پاکستان میں بھی بزنس ٹائیکون سمجھے جانیوالے چیئرمین بحریہ ٹاؤن کی بھی سپریم کورٹ کے درجنوں چکر لگنے کےبعد مشکل سے ڈیل طے ہوئی ہے اور وہ بھاری رقم قومی خزانے میں جمع کروانے پر رضا مند ہو گئے ہیں (ش س م)


Top