You are here
Home > پا کستا ن > سلمان خان نے مسلمان ہو کر شب خون مار دیا۔۔۔۔ نوجوت سنگھ سدھو کے حوالے سے ایسا قدم اُٹھا لیا کہ سکھ برادری کے ساتھ ساتھ مسلمان بھی حیران رہ گئے

سلمان خان نے مسلمان ہو کر شب خون مار دیا۔۔۔۔ نوجوت سنگھ سدھو کے حوالے سے ایسا قدم اُٹھا لیا کہ سکھ برادری کے ساتھ ساتھ مسلمان بھی حیران رہ گئے

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو پلوامہ حملے پر پاکستانی حمایت میں دئیے گئے بیان پرفلم سٹی میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی، فیڈریشن کے سربراہ بی این تیواری کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے ہمارا ملک پہلے ہے ، ہم اسے چھوڑیں گے نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پلوامہ حملے پر پاکستانی حمایت میں دئیے گئے بیان کے بعد نوجوت سنگھ سدھو کی مشکلات کا سلسلہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ ’’دی کپل شرما‘‘ شوسے نکالے جانے کے بعد ممبئی کی فلم سٹی میں بھی سدھوکے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ، فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینے امپلوائز کے سیکریٹری جنرل اشوک دوبے نے فلم سٹی انتظامیہ کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سدھو کے فلم سٹی میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کی جائے ، فیڈریشن کے سربراہ بی این تیواری کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے ہمارا ملک پہلے ہے ، کوئی بھی ہمارے ملک کے خلاف بات کرے گا ہم اسے چھوڑیں گے نہیں ، یہی وجہ ہے کہ سدھوکے فلم سٹی میں داخلے پرپابندی عائد کردی گئی ہے ، فیڈریشن نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ جس پراجیکٹ میں نوجوت سنگھ سدھو شامل ہوں گے فیڈریشن سے منسلک اراکین اس پراجیکٹ میں کام نہیں کریں گے۔ خیال رہے ہندوانتہا پسندوں کے دباؤ کے باعث سدھو کو بھارت کے مقبول ترین کامیڈی شو’’دی کپل شرماشو‘‘سے نکال دیا گیا ، پلوامہ حملے پر نوجوت سنگھ سدھو نے دیگر بھارتیوں کی طرح پاکستان پر الزام لگانے کے بجائے کہا تھا کہ چند لوگوں کے لیے کیا۔

آپ پوری قوم کو یا کسی ایک شخص کوقصور وار ٹہراسکتے ہیں؟ یہ بہت بزدلانہ حملہ تھا اور میں اس کی بھرپور انداز میں مذمت کرتاہوں ، اس طرح کی کارروائی کرنے والوں کو سزا دینی چاہئے ، سدھو کے اس بیان کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر ان کے خلاف محاذ کھل گیا تھا ، اوربھارتیوں نے سدھو پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں ’’ دی کپل شرما ‘‘ شو سے نکالنے کا مطالبہ کیا تھا ، نوجوت سنگھ سدھو نے دیگر بھارتیوں کی طرح پاکستان پر الزام لگانے کے بجائے کہا تھا علاوہ ازیں انہیں نا نکالنے کی صورت میں شو کو بند کرنے کی دھمکی دی گئی تھی ، اور اب خبر آئی ہے کہ ہندوانتہا پسندوں کے خوف اور دباؤ کی وجہ سے سدھو کو شو شو’’دی کپل شرماشو‘‘ سے نکال دیا گیا ہے اور ان کی جگہ اب شو میں جج کے فرائض ارچنا پورن سنگھ انجام دیں گی۔


Top