You are here
Home > پا کستا ن > وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا اچانک استعفیٰ ۔۔۔۔ صبح سویرے دھماکے دار بریکنگ نیوزآگئی

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا اچانک استعفیٰ ۔۔۔۔ صبح سویرے دھماکے دار بریکنگ نیوزآگئی

کراچی ( ویب ڈیسک) بڑی سیاسی بریکنگ نیوز یہ ہے کہ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے عہدے سے مستعٰفی ہونے کا عندیہ دے دیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی وی کا ایم ڈی تبدیل نہ کیا گیا تو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہونے جانے پر سوچیں گے
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزارت سے استعفٰی کا عندیہ دیا ہے، نجی اخبار جنگ نے اپنے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے دوستوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرسرکاری ٹی وی کا ایم ڈی تبدیل نہیں کیا گیا تو وہ استعفے پر سنجیدگی سے غور کرینگے، واضح رہے کہ چند دن میں سرکاری ٹی وی کے حوالے سے ان کے اور وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے تھے، یاد رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک میں اختیارات کے معاملے پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے سیاسی امور نعیم الحق کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے، سب سے پہلے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا بیان سامنے آیا جنھوں نے پی ٹی وی کے ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ووٹوں سے آئی حکومت یونین پر پابندیاں نہیں لگاتی، انھوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں کچھ غیر منتخب لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، ان غیر منتخب لوگوں کو سیاست کی کچھ سمجھ نہیں ہے، فواد چوہدری نے ایم ڈی پی ٹی وی کو براہ راست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان غیر منتخب لوگوں میں سے ایک صاحب ایم ڈی پی ٹی وی بھی ہیں، انھوں نے کہا تھا کہ ایم ڈی پی ٹی وی کو بری پرفارمنس پر ایک خط لکھا، سمجھ نہیں آتا کہ ایم ڈی پی ٹی وی کو اتنا غصہ کیوں ہے، اس بات کی سمجھ نہیں آتی ،،
تاہم رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پی ٹی وی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی طرف سے فواد چوہدری کو ایک جوابی خط لکھا گیا جس میں فواد چوہدری کے الزامات کی تردید کی گئی،، بورڈ کے اکثر ارکان کا کہنا ہے کہ انھیں نہیں معلوم کہ بورڈ کا وہ اجلاس کب ہوا جس میں خط کا جواب دینے کا فیصلہ ہوا۔ اُن کا خیال ہے کہ یہ خط ارشد خان نے خود ہی لکھوا کر بھجوا دیا ہے،، فواد چوہدری کے اس بیان کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے ٹوئٹر پر بیان دیا کہ وزیراعظم کو پی ٹی وی کے بورڈ اور اس کی انتظامیہ پر مکمل بھروسہ ہے،،


Top