You are here
Home > پا کستا ن > افسوسناک خبر: امل کی ہلاکت کے بعد ایک اور ننھی کلی مرجھا گئی ، مگر واقعہ کہاں اور کیسے پیش آیا ؟ جانیے

افسوسناک خبر: امل کی ہلاکت کے بعد ایک اور ننھی کلی مرجھا گئی ، مگر واقعہ کہاں اور کیسے پیش آیا ؟ جانیے

کراچی (ویب ڈیسک) امل کی ہلاکت کے بعد کراچی میں ایک اور افسوس ناک واقعہ پیش آگیا ہے ، ڈاکوئوں سے فائرنگ کے تبادلے میں میڈیکل فائنل ایئر کی طالبہ سر میں گولی لگنے سے زخمی ہونے کے بعد دوران علاج چل بسی، پولیس نے ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زخم کو چھوٹے ہتھیار کا ظاہر کیا ہے،
کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران شہری کی ہلاکت کا ایک اور واقعہ پیش آگیا، ڈاکوئوں سے فائرنگ کے تبادلے میں میڈیکل فائنل ایئر کی طالبہ سر میں گولی لگنے سے زخمی ہونے کے بعد دوران علاج چل بسی، پولیس نے ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زخم کو چھوٹے ہتھیار کا ظاہر کیا ہے تاہم فائنل رپورٹ آنے کے بعد ہی صورتحال واضح ہوسکے گی،نارتھ کراچی انڈا موڑ کے قریب لوٹ مار میں ملوث 2 ملزمان اورپولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، فائرنگ کی زد میں آکر 20 سالہ لڑکی نمرہ بیگ سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی اور جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی، جاں بحق ہونے والی نمرہ ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی میں فائنل ایئر کی طالبہ تھیلڑکی کے ماموں نےکہا کہ وہ پوسٹ مارٹم کرانا چاہتے ہیں تاکہ حقیقت سامنے آسکے کہ بچی کی موت پولیس کی گولی لگنے سے ہوئی یا پھر ملزمان کی گولی لگنے سے ہوئی ہے ، اس موقع پر ایس ایس پی سینٹرل عارف راؤ نے یقین دلایا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات ہوں گی، 5گھنٹے طویل انتظار کے بعد لیڈی ڈاکٹر شکیہ پوسٹ مارٹم کے لیے پہنچیں، پوسٹ مارٹم مکمل کے بعد ان کا کہنا تھا کہ مقتولہ کے متعدد ایکسرے اور سی ٹی اسکین کیا گیا ہے، مقتولہ کے جسم میں لگنے والی گولی کا سکہ نہیں ملا، سر کی ہڈی ٹوٹنے سے مقتولہ کے دماغ کو نقصان پہنچا، بظاہر معلوم ہوتا ہے نمرہ کو چھوٹے ہتھیار کی گولی لگی ہے، تاہم گولی کا حتمی تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر ہی ہوگا


Top