You are here
Home > پا کستا ن > دوستی کا حق ادا ۔۔۔ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا تو چین بھارت کے ساتھ کیا کرے گا؟؟؟ بھارتی حکام کی نیندیں حرام کر دینے والا اعلان کر دیا گیا

دوستی کا حق ادا ۔۔۔ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا تو چین بھارت کے ساتھ کیا کرے گا؟؟؟ بھارتی حکام کی نیندیں حرام کر دینے والا اعلان کر دیا گیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) بھارت کو پاکستان کے حصے کاپانی روکنے کی دھمکی پر چین کے ردعمل سے خبردار کردیا گیا، بھارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ سندھطاس معاہدے کے تحت بھارت کے حصے میں آنے والے دریاوں کا تمام پانی روکنا ممکن نہیں، ایسا کرنے کی صورت میں پنجاب
اور کشمیر کے علاقے ڈوب جائیں گے، جبکہ ردعمل کے طور پر چین بھی بھارت کے دریاوں کا پانی روک سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے وزیر برائے آبی وسائل کی جانب سے پاکستان کے حصے جا پانی روکے جانے کی دھمکی پر بھارتی آبی ماہرین نے مودی سرکاری کو خبردار کیا ہے۔بھارتی آبی ماہرین نے مودی سرکاری کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی بھی عمل الٹابھارت کیلئے ہی نقصان دہ ثابت ہو گا۔ بھارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کے حصے میں آنے والے دریاوں کا تمام پانیروکنا ممکن نہیں، ایسا کرنے کی صورت میں پنجاب اور کشمیر کے علاقے ڈوب جائیں گے۔جبکہ اگر ایسا کیا جاتا ہے تو ردعمل کے طور پر چین بھی بھارت کے دریاوں کا پانی روک سکتا ہے۔ اس وقت بھارت کے زیادہ تر دریا چین سے شروع ہو کربھارت میں داخل ہوتے ہیں۔ چین اور بھارت کے درمیان دریاوں کے پانی کے تقسیم کا کوئی معاہدہ بھی نہیں ہوا۔ اس لیے چین بنا روک ٹوک کےبھارت کے دریاوں کا پانی روک سکتا ہے۔ اور اگر ایسا ہوا تو بھارت کے اکثر بڑے دریا خشک ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ بھارت نے پلوامہ حملے کو جواز

بریکنگ نیوز: جنگ کی تیاریاں مکمل ۔۔۔ بھارت رات گئے پاکستان کے کس علاقے پر حملہ کر سکتا ہے؟ عوام کو خبر دار کر دینے والی انٹیلی جنس رپورٹ جاری کر دی گئی

بنا کر پاکستان کیخلاف آبی دہشت گردی شروع کردی ہے۔ بھارتی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز اور وزیر برائے آبی وسائل اینڈ ریور ڈویلپمنٹ نتین گڈکری نے دھمکی دی کہ ہماری حکومت نے پاکستان جانے والا دریاؤں کا پانی روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جانیوالے مشرقی دریائوں دریائے راوی، ستلج اور بیاس کا رخ موڑ کر اس کا پانی جموں وکشمیر اور پنجاب کو پہنچایا جائیگا ۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر انڈس واٹر کمیشن شیراز میمن نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کا پانی بند نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس ہمارے دریاؤں میں آنیوالے پانی روکنے اور رخ موڑنے کی صلاحیت ہی نہیں، یہ سراسر بھارت کی گیدڑ بھبکی ہے۔شیراز میمن نے کہا کہ بھارت میں سیاسی لوگ سیاسی باتیں کرتے ہیں،عملاً ایسا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہاکہ مودی نے وزیراعظم بنتے ہی اس حوالے سے بریفنگ لی تھی، بھارت کو پتا لگ گیا تھا کہ ایسا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی نے اس کے بعد سے ایسا بیان نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پاکستانی دریاؤں کا پانی روکنے کی کوئی اطلاع نہیں۔


Top