You are here
Home > پا کستا ن > بھارت سے ڈرنے والے نہیں ، حملہ ہوا تو سبق سکھا دیں گے۔۔۔۔ لائن آف کنٹرول پر رہنے والوں نے بھارت کو واضح پیغام دے دیا

بھارت سے ڈرنے والے نہیں ، حملہ ہوا تو سبق سکھا دیں گے۔۔۔۔ لائن آف کنٹرول پر رہنے والوں نے بھارت کو واضح پیغام دے دیا

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اکثر اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے پاکستانیوں نے بھارت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کسی بھی قسم کی غلطی کرنے کی کوشش کی تو انکو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اکثر اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے اور پاکستان کی سول آبادی کو نشانہ بناتا ہے ، گذشتہ رات بھارت کی ممکنہ جارحیت کے پیش نظر سرحدی علاقوں کے لیے ہنگامی الرٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔آزاد کشمیر کے اداروں نے بھارت کی ممکنہ جارحیت کے پیش نظر ایل او سی پر واقع علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی،ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کی گئی ، جبکہ سول ڈیفنس کا ادارہ بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ، واضح رہے کہ پلوامہ حملے پر بھارت کی الزام تراشیوں پر وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور واضح کر دیا کہ اگر جنگ کی کوشش کی گئی تو اس مرتبہ جواب مختلف ہو گا ، جس پر بھارت تلملا اُٹھا اور اب کم ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر نہ صرف سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے بلکہ پاکستان کی سول آبادی کو بھی نشانہ بنا رہا ہے ، تاہم اس کے باوجود لائن آف کنٹرول کے باسی ملک و قوم اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے کے لئیے تیار ہیں۔

اس موقع پر نجی ٹی وی کی ٹیم جب وہاں کوریج کرنے پہنچی تو انہوں نے عوام میں ایک منفرد جوش و جذبہ دیکھا ، عوام متفقہ طور پر بھارت کے مقابلے کے لیے تیار ہو چکے ہیں ، اس موقع پر عوام کا کہنا تھا ، کہ وہ بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں ، اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی غلطی کرنے کی کوشش کی ، تو انکو منہ توڑ جواب دیا جائے گا ، بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے بھارت آگے آیا تو سبق سکھا کر واپس بھیج دیں گے ، خیال رہے چیئرمین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک نے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جانناچاہتاہےعادل کاویڈیوکہیں بالی ووڈکی کارروائی تونہیں کیونکہ ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے اُسے گاڑی میں بیٹھا کر بارود کے ساتھ پلوامہ پہنچایا گیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان پلوامہ حملےمیں ملوث نہیں بھارتی عوام مودی کےدھوکےمیں نہ آئیں کیونکہ وہ انتخابات کے لیے سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے ، بھارت کے پاس اگر پلوامہ حملے سے متعلق ثبوت ہیں توپاکستان کےحوالےکرے۔ بھارت نےپلوامہ حملےکاالزام پاکستان پربغیرکسی تحقیقات کےلگایا، ہمیں بتایا جائے کہ عادل ڈارکوکیوں گرفتار کر کے رہائی کیوں دی گئی؟، بھارت ہرالیکشن سےچند ماہ پہلے پاکستان مخالف شوشہ چھوڑ دیتا ہے تاہم اب وہ جھوٹ کی بنیاد پر کسی کو دباؤمیں نہیں لاسکتا


Top