You are here
Home > پا کستا ن > تحریک انصاف کے گراف اور نشستوں میں مسلسل اضافہ ۔۔۔۔ نامور رُکن اسمبلی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر تے ہوئے ملکی سیاست کو سرپرائز دے دیا

تحریک انصاف کے گراف اور نشستوں میں مسلسل اضافہ ۔۔۔۔ نامور رُکن اسمبلی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر تے ہوئے ملکی سیاست کو سرپرائز دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رکن پنجاب اسمبلی ملک ظفرراں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی موجودگی میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں ملک ظفرراں نے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےوزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں رکن پنجاب

اسمبلی ملک ظفرراں نے بھی شرکت کی۔ملک ظفرراں نے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کر دیا۔ملک ظفرراں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اوروژن پربھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کےعوام کااحساس محرومی دورکرناترجیحات میں شامل ہے۔خیال رہے کہ3 روز قبل فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سینئر رہنما و قومی اسمبلی کے امیدوار رانا زاہد محمود نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ن لیگ کے سینئر رہنما و قومی اسمبلی کے امیدوار رانا زاہد محمود نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔تحریک انصاف کے کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد دادسے ملاقات کے دوران زاہد محمود نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور تحریک انصاف کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر رانا زاہد محمود نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہو رہا ہے ،کرپشن کے خلاف وزیراعظم کا وژن قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ افراد کا احتساب

وقت کی اہم ضرورت ہے،کپتان کے قافلے میں شامل ہو کر ملکی تعمیر میں بھرپور حصہ لیں گے۔ سیکرٹری جنرل ارشد داد نے شمولیت پر رانا زاہد محمود ان کے ساتھیوں کا خیر مقدم کیا۔واضح رہے اس سے قبل بھی فیصل آباد میں ن لیگ کو ایک بڑا جھٹکا لگا تھا۔جب ۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے حلقے سے 6 لیگی کونسلر تحریک انصاف میں شامل ہو ئے۔لیگی کونسلر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں سے متاثر ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں رمضان شوکت، حسین زبیر، حسین اختر،سید حامد حسین، محمد انصاری اور الطاف شامل تھے۔ جب کہ 6 لیگی کونسلر کے ساتھ حقلے کے سرگرم رکن بھی تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔ ن لیگی کونسلز نے ناراضگی کے باعث ن لیگ کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کیا تھا۔


Top