You are here
Home > پا کستا ن > بھارت کی پاکستان میں حملے کی ناکام کوشش،بھارت کا مقصد جنگ نہیں بلکہ وہ تو چاہتے ہیں کہ ہم۔۔۔۔معروف تجزیہ کار نے بڑی بات کہہ ڈالی

بھارت کی پاکستان میں حملے کی ناکام کوشش،بھارت کا مقصد جنگ نہیں بلکہ وہ تو چاہتے ہیں کہ ہم۔۔۔۔معروف تجزیہ کار نے بڑی بات کہہ ڈالی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) بھارت نے آج صبح پاکستان میں حملے کی کوشش کی لیکن پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی طیارے بد حواس ہو کرواپس لوٹ گئے۔ اس پر بات کرتے ہوئے پاکستان کے نامور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت شرپسندی کو ہوا دے رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سینئیر تجزیہ کار امتیاز گل نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بھارت میں چونکہ الیکشن ہیں اسی لیے بھارت اس طرح کے حربےاستعمال کر رہا ہے۔بھارت بہت بڑا ملک اور بہت بڑی جمہوریت ہے۔ اُن سے ہمارا مقابلہ تک نہیں ہے، ہمیں اپنی معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔ ہمیں چاہئیے کہ ملک میں موجود غیر ملکی نمائندوں کو اُس جگہ لے جایا جائے جہاں بھارتی میڈیا اور بھارتی حکومت تباہی مچانے کے دعوے کر رہی ہے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔بھارتی در اندازی پر بات کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار بریگیڈیئر ریٹائرڈ غضنفر نے کہا کہ بھارت کے مائنڈ سیٹ کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔بھارتی راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور یہ دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے اور ہمیشہ سے ہی انہوں نے دہشت گردی کو ہوا دی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی بھارتی دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس کا دوسرا وزیر اعظم ہے اور اس کی ذہن میں دہشت گردی کا خناس بھرا ہوا ہے۔ آر ایس ایس کی کارروائیوں کی وجہ سے بھارت کو کافی نقصان ہو چکا ہے۔نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب نے کہا کہ

ہمیں اپنی سرحدوں پر مکمل نظر رکھنی چاہئیے اور جب بھارت کی جانب سے سرحد کی خلاف ورزی کی جائے تو اسی طرح انہیں بھرپور جواب دینے کی ضرورت ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان امن کے قیام کا حامی ہے لیکن بھارت خطے کا امن تباہ کرنے پر تُلا ہوا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم بھارت کا چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیں۔یاد رہے کہ آج صبح بھارتی ایئر فورس کی جانب سے حملے کی کوشش کی گئی جس کے بعد پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے مظفرآباد میں داخل ہونے کی کوشش کر کے بھارتی فضائیہ کے طیارے نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کی۔علی الصبح ابتدائی ٹوئٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنڑول کی خلاف ورزی کی، جس پر پاک فضائیہ فوری طور پر حرکت میں آئی جبکہ بھارتی طیارے واپس چلے گئے۔معاملے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے ایک اور پیغام میں کہا کہ بھارتی طیاروں نے مظفرآباد سیکٹر سے گھسنے کی کوشش کی جس پر پاک فضائیہ نے فوری اور بروقت کارروائی کی۔


Top