You are here
Home > پا کستا ن > ’’ پاکستان اب حملےکی جگہ اور وقت کا فیصلہ خود کرے گا ‘‘ بھارتی خلاف ورزی کے بعد پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز، پوری دنیا میں تہلکہ مچا دینے والا اعلان کر دیا

’’ پاکستان اب حملےکی جگہ اور وقت کا فیصلہ خود کرے گا ‘‘ بھارتی خلاف ورزی کے بعد پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز، پوری دنیا میں تہلکہ مچا دینے والا اعلان کر دیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) حکومت نے بھارت کی جانب سے فضائی دراندازی کا معاملہ فوری طور پر عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، تااہم پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ بھارتی فضائی خلاف ورزی کابھر پور انداز میں جواب دے گا، حملہ کب اور کہاں کرنا ہے؟ اس کا فیصلہ اب

پاکستان کرے گا دنیا نہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی دراندازی کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور سینئر عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارتی دراندازی کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا، اس دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی طیاروں کی دراندازی کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی جب عسکری قیادت نے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاریوں سے آگاہ کیا، اجلاس کو پاک فضائیہ کے طیاروں کے فوری رسپانس کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔سیکیورٹی حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ زمینی اور فضائی سرحدی نگرانی کا مضبوط میکنزم موجود ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارتی فضائی دراندازی کا معاملہ فوری طور پر عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت پاکستان یہ معاملہ او آئی سی، دوست ممالک اور اقوام متحدہ میں فوری طور پر اٹھائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی معاملے کو عالمی سطح پر اٹھانے کے لیے رابطے کریں گے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ

پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کے لیے مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا۔دوسری جانب اراجھستان میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نریندرا مودی کاکہناتھاکہ ’میں آپ کے جوش اور بلند حوصلے کے پیچھے چھپی وجہ سمجھ سکتا ہوں،مودی نے اپنے ساتھ ”بھارت ماتا کی جئے“ کے نعرے بھی لگوائے اور کہاکہ 2014ءکی بات دہرانا چاہتاہوں ، سوگندھ مجھے اس مٹی کی، میں دیش نہیں مٹنے دوں گا، میں دیش نہیں رکنے دوں گا، میں دیش نہیں جھکنے دوں گا، میراوچن ہے بھارت ماں کو، تیرا شیش نہیں جھکنے دوں گا“۔مودی نے کہاکہ میں ہرکسی کو یہ یقین دلاتاہوں کہ ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔دوسری جانب افسوسناک بات یہ ہے کہ بھارتی فنکار اور کرکٹرز پلوامہ واقعے کے بعد کی طرح اس نام نہاد ائیر سٹرائیک پر ڈینگیں مار رہے ہیں۔ بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ” لڑکے بہت ہی اچھا کھیلے۔۔۔“ اس کیساتھ ہی انہوں نے ”سدھر جاﺅ ورنہ سدھار دیں گے“ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔وریندر سہواگ کی اس ٹویٹ سے ان کی ذہنیت کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ وہ بھلے ہی پاکستانی کرکٹرز کیساتھ دوستیاں رکھتے ہیں مگر پاکستان دشمنی میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں اور ان کے غبارے میں ہوا کا عالم یہ ہے کہ اپنی فضائیہ کی ناکامی پر پھولے نہیں سما رہے ہیں۔


Top