You are here
Home > پا کستا ن > بریکنگ نیوز: بھارتی فوج کی دراندازی کے دوران کیا واقعات پیش آئے، اہل علاقہ نے کیا دیکھا۔۔؟ بی بی سی کو انٹرویو کے دوران نوجوان کا بڑا انکشاف

بریکنگ نیوز: بھارتی فوج کی دراندازی کے دوران کیا واقعات پیش آئے، اہل علاقہ نے کیا دیکھا۔۔؟ بی بی سی کو انٹرویو کے دوران نوجوان کا بڑا انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک ) بھارت، پاکستان دشمنی میں اس قدر اندھا ہو گیا ہے کہ جنگ کی دھمکیاں دینے کے بعد اس کے طیاروں نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کی جسارت بھی کر ڈالی مگر پاک فضائیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دم دبا کر بھاگنے پر

مجبور کر دیا۔ بھارتی طیارے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بالاکوٹ تک آئے مگر پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں کی بروقت کارروائی پر ایسے حواس باختہ ہوئے کہ بھاگنے سے پہلے ’پے لوڈ‘ بھی گرا گئے جس کی تصاویر اور تفصیلات پاک فوج کی جانب سے جاری کی جا چکی ہیں۔ بالاکوٹ کے قریب واقعہ علاقے جابہ کے رہائشی محمد عادل نے اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ میں زمینداری کرتا ہوں اور رات تین بجے کے وقت بہت سخت خوفناک آواز آئی۔ رات تین بجے کا وقت تھا کہ بہت سخت خوفناک آواز آئی، ہمیں لگا کہ آسمان گرج رہا ہے یا زلزلہ آ رہا ہے، ہم پھر رات کو سوئے نہیں، پھر پانچ سے دس منٹ بعد ہمیں پتہ چلا کہ بہت سخت دھماکہ ہوا ہے۔ یہ دھماکے جس جگر پر ہوئے اس کا نام کنگڑ کٹھہ ہے جبکہ اس کا اصل نام کنگڑ ہے۔ پانچ دھماکے بیک وقت ہوئے پھر اس کے بعد جہاز کی آواز جو 5 سے 10 منٹ بعد بند ہو گئی، پھر اس کے بعد ہمارے اپنے پاکستانی۔۔۔ کوئی آواز آ رہی تھی اور جب ہم صبح کے وقت وہاں گئے تو بہت بڑا گڑھا پڑا ہوا تھا، درخت بھی گرے ہوئے تھے اور 4 سے 5 مکان تباہ ہوئے جبکہ ایک بندہ زخمی ہوا ہے۔ بھارتی فضائیہ نے رات کی تاریکی میں پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تاہم پاک فضائیہ کے بروقت جواب دینے پر بھارتی فضائیہ کے طیارے اضافی پے لوڈ پھینک کر واپس فرار ہونے پر مجبور ہوگئے ، آئی ایس پی آر کے مطابق پے لوڈ کھلے مقام پر گرا اور اس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری طرف بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیانے بھارتی فوج کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کر رہا ہے کہ بھارتی ایئرفورس کے 12میراج 2000طیاروں نے تین مقامات بالاکوٹ، مظفر آباد اور چکوٹھی کے نزدیک جیش محمد، حزب المجاہدین اور لشکرطیبہ کے لانچنگ پیڈز، کنٹرول رومز اور تربیتی کیمپوں کو نشانہ بنایا اور انہیں تباہ کر دیا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی طیاروں نے ان تنصیبات پر 1000کلوگرام وزنی بم پھینکے,یہ آپریشن بھارت ایئرفورس کی ویسٹرن ایئرکمانڈ نے کیا۔


Top