You are here
Home > پا کستا ن > بریکنگ نیوز:1992 میں پاک فوج کے کرنل زاہد اقبال کو شہید کرکے فرار ہونے والا خطرناک ترین ملزم گرفتار ،یہ ملزم کون ہے اور کہاں چھپا ہوا تھا۔۔؟ ناقابل یقین خبر

بریکنگ نیوز:1992 میں پاک فوج کے کرنل زاہد اقبال کو شہید کرکے فرار ہونے والا خطرناک ترین ملزم گرفتار ،یہ ملزم کون ہے اور کہاں چھپا ہوا تھا۔۔؟ ناقابل یقین خبر

لاہور (ویب ڈیسک ) انیس سو بیانوے میں پاک فوج کے کرنل زاہد اقبال کو شہید کر کے فرار ہونے والا خطر ناک ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔ ایس پی سجاول کیپٹن ریٹائرڈ امیرسعود مگسی نے اپنے آفس میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ بدین سے ملنی خفیہ اطلاع

پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او میرپوربٹھورو نے کاروائی کرتے ہوئے مقابلے میں خطرناک ڈاکو عابد شاہ ولد سلیمان شاہ کو گرفتارکرلیا، اسلحہ برآمد ، ڈاکوکے سرپر تین لاکھ کا انعام رکھاہواہے، اس کے خلاف ضلع لاڑکانہ، دادو اور قمبرمیں چالیس سے زائد خطرناک مقدمات درج ہیں۔ ڈاکو عابدشاہ انیس سو بیانوے میں ایک مقابلے میں پاک فوج کے کرنل زاہد اقبال کو شہید کرکے فرار ہوگیاتھااس مقابلے اس کا ایک ساتھی منٹھاربھی ہلاک ہواتھا۔ اس کے بعد دوہزار آٹھ میں گرفتارہوا لیکن پولیس کو جھانسہ دیکر عدالت کے احاطے سے فرار ہوگیا۔ سجاول پولیس کی یہ بڑی کامیابی ہے۔ سجاول کا علاقہ پرامن ہے اور دوسرے علاقوں سے مجرم یہاں آکر چھپ جاتے ہیں اور چھوٹی موٹی کاروائی کرتے رہتے ہیں یہ کاروائی انٹیلیجنس کی بنیاد پر کی گئی ہے۔بدین سے اطلاع ملی تھی کہ کچھ جرائم پیشہ افراد یہاں پر موجود ہیں جس کی بنیاد پر یہ کاروائی کامیابی سے عمل میں لائی گئی۔انہوں نے کہاکہ گرفتارڈاکو سے تفتیش جاری ہے اور اس کے دیگر ساتھی بھی جلد پکڑے جائیں گے۔ اس کیس میں مزید پیش رفت سے میڈیاکو آگاہ کیاجائیگا۔ اس موقع پر پولیس نے ہتھکڑی لگے نقاب اوڑھائے ایک ملزم کو بھی صحافیوں کے سامنے پیش کیاگیا۔علاوہ ازیں ، ضلعی پولیس کی نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق

ضلع بھرمیں سنیپ چیکنگ کے دوران 260 گاڑیوں کی چیکنگ کرکے کالے شیشے،فینسی نمبرپلیٹ اور بلیولائٹس اتاری گئیں اور گاڑیوں کو چالان کرکے رقم سرکاری خزانے جمع کرائی گئی، ایس ایچ او سجاول نے بچل ملاح سے ایک ٹی ٹی پسٹل اور تین گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کیا۔ ایس ایچ او سجاول نے سنیپ چیکنگ کے دوران کاروائی کرکے غیرقانونی تیار لکھنے کے جرم میں بچل ولد عارب ملاح کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، دڑو میں ایس ایچ او نے حاجی جانوری کو گرفتارکرکے ایک دیسی پستول اور دو کارتوس برآمد کرلئے۔ خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکردو روپوش رضی کاظم عرف آکاش قمبرنی اور واحد بکیرو کو گرفتارکرلیاجو بٹھورو تھانے کے مقدمہ 77/18 میں مطلوب تھے جبکہ گٹکافروش ملوک جانوری سے سات سو گھٹکے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔جاتی میں پولیس نے منشیات فروش منظور سیال سے پانچ لیٹر کچاشراب اور گٹکافروش دودو داندل سے ایک سو گھٹکے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، چوہڑجمالی میں پولیس نے مشتبہ موٹرسائیکل سپراسٹار انجن نمبر SSA1186615 چیسس نمبر SSA1215037 رنگ سرخ برآمد کرکے کاروائی کی۔


Top