You are here
Home > پا کستا ن > بھارتی میڈیا پاک فوج کی ایسی کیا چیز دکھانے لگ گئی جس پر مودی سرکار نے آپے سے باہر ہو کر اپنے ہی میڈیا کے خلاف بڑی کارروائی کر ڈالی ، جان کر آپ کی ہنسی نہیں رکے گی

بھارتی میڈیا پاک فوج کی ایسی کیا چیز دکھانے لگ گئی جس پر مودی سرکار نے آپے سے باہر ہو کر اپنے ہی میڈیا کے خلاف بڑی کارروائی کر ڈالی ، جان کر آپ کی ہنسی نہیں رکے گی

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت کی جمہوریت کا حقیقی چہرہ بے نقاب ہو گیا جہاں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی میڈیا بریفنگ دکھانے پر بھارتی حکومت نے 13 ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کردیئے۔22 فروری کی میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان پاک فوج نے بھارت کو پیغام دیا تھا کہ پاکستان سے نہ اُلجھو،

اگر بھارت نے پاکستان پر جارحیت مسلط کی تو ہر قیمت پر آخری سانس اور آخری گولی تک مادر وطن کا دفاع کریں گے، اپنا دفاع اور اپنا رد عمل ہمارا حق ہے۔بھارت کی وزارت و اطلاعات نشریات کی جانب سے ترجمان پاک فوج کی میڈیا بریفنگ دکھانے پر ترنگا ٹی وی سمیت 13 چینلز کو اظہار وجوہ کے نوٹسز بھیجے گئے ہیں۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ چینلز نے ترجمان پاک فوج کی میڈیا بریفنگ 20 منٹ اور 45 سیکنڈ تک بلاتعطل براہ راست نشر کرکے ہدایات کی خلاف ورزی کی ہے۔


Top