You are here
Home > پا کستا ن > پاک فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں ؟ تازہ ترین خبر

پاک فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں ؟ تازہ ترین خبر

راولپنڈی(ویب ڈیسک )پاکستان پر حملہ کرنے والے بھارت کو پاکستانی فوج نے منہ توڑ جواب دے دیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے جن دو طیاروں کو گرایا گیا ان میں سے ایک کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا اور دو پائلٹ گرفتار کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پر حملہ کرنے والے بھارت کو پاکستانی فوج نے منہ توڑ جواب دے دیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے جن دو طیاروں کو گرایا گیا ان میں سے ایک کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا اور دو پائلٹ گرفتار کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن دو پائلٹوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے ساتھ جیسا ایک مہذب ملک سلوک کرتا ہے، بالکل ویسا ہی سلوک کیا گیا، ان میں سے ایک زخمی تھا جسے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کا پورا خیال رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان نے آج صبح ایل او سی کی خلاف ورزی کرنے پر دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے جن میں سے ایک کا ملبہ آزاد کشمیر میں گرا جبکہ دوسرے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر میں گرا۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان نے آج جو بھی کارروائی کی وہ اپنے دفاع میں کی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آج صبح سے لائن آف کنٹرول پرکچھ سرگرمیاں جاری تھیں۔ چونکہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی اسی لیے پاکستان نے ان کے طیاروں کو تباہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی طیاروں نے پاکستان میں فضائی کارروائی کی اور دہشتگرد ٹھکانوں کو تباہ اور دہشتگردوں کو مارا گیا ۔ا س پر کل بھی میں نے بات کی تھی ۔ پاکستان کی آرمڈ فورسز اور ائیر فورس کے پاس بھارت کے اس دعوے کا جواب دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا ۔لیکن سوال یہ تھا کہ بھارت کو جواب کیسے دیا جاتا ۔ کیا اسے طریقے سے جیسے بھارت نے دیا یا پھر ذمہ دار حکومت ہونے کا مظاہرہ کیا جاتا۔تاہم ہم نے بھارت کو اس کا جواب دینے کا فیصلہ کیا جس کے تحت ہم نے تہیہ کیا کہ ہم کوئی ملٹری ٹارگٹ نہیں لیں گے، اور ہماری کارروائی کے نتیجے میں کوئی انسانی جان کا نقصان بھی نہیں ہو گا۔ ہم نے اپنی حدود میں رہ کر چھ اہداف سیٹ کر رکھے تھے جنہیں پاک فضائیہ کے پائلٹس نے لاک کیا اور لاک کرنے کے بعد تھوڑا فاصلے پر ہم نے کھلی جگہ پر اسٹرائیکس کیں ۔پاکستان جنگ نہیں چاہتا ورنہ بڑے ٹارگٹ کوآسانی سےنشانہ بناسکتا تھا، بھارت کوصرف یہ بتانا تھا ہم کرسکتے ہیں لیکن ذمہ دارریاست ہیں۔ ہمارے پاس بھرپور صلاحیت ہے لیکن ہم ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہتے جو ہمیں غیر ذمہ دار ریاست ثابت کرے۔


Top