You are here
Home > پا کستا ن > پاکستان نے بھارت کے دو جہاز گرا دیے مگر مارے جانے والے جہازوں نے پاکستان کا کیا نقصان کیا ۔۔۔ ؟ ناقابل یقین انکشاف

پاکستان نے بھارت کے دو جہاز گرا دیے مگر مارے جانے والے جہازوں نے پاکستان کا کیا نقصان کیا ۔۔۔ ؟ ناقابل یقین انکشاف

راولپنڈی (ویب ڈیسک ) بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرایا ہے جس پر پاک فوج کے ترجمان نے دوٹوک انداز میں یہ دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے کارروائی میں ایف 16 طیارے استعمال ہی نہیں کیے گئے ۔

بھارت کے دو طیارے گرائے جانے کے بعد میڈیا بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے بتایا کہ یہ کارروائی اپنے دفاع میں کی ہے ، اپنی فتح نہیں قراردینا چاہتے ، جنگ میں کوئی نہیں جیتتا ، انسانیت ہی ہارتی ہے ، پاکستان امن چاہتا ہے اور اب عالمی دنیا کو بھی معاملے کو دیکھنا چاہیے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دو بھارتی طیارے پاکستانی حدو د میں آئے، ایک اور طیارے کے گرنے کی بھی اطلاعات ہیں لیکن اس کی پاک فضائیہ کے طیاروں کے ساتھ کوئی ڈاگ فائٹ نہیں ہوئی ۔ واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نےبھارتی طیارے ما گرانے کی تصدیق کر دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی طیارے مار گرانے کی تصدیق کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے دراندازی کرنے والے 2 بھارتی طیارے مار گرائے ہیں۔ڈی جی آئی پی آر نے مزید کہا کہ بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔جب کہ چھپ جانے والے 2 پائلٹس کی تلاش جاری ہے۔ ایک بھارتی طیارہ آزاد جموں کشمیر

جب کہ دوسرامقبوضہ کشمیر میں گرا۔جب کہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے کل ہی پریس کانفرنس کے دوران کہہ دیا تھا کہ پاکستان بھارتی دراندازی کا جواب دے گا لہٰذا پاکستاننے جواب دے دیا ہے۔پاک فضائیہ نے بھارتی حدود میں طیاروں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ قومی اپنی ذمہ داری نبھانے کے لیے تیار ہے ، پوری قوم متفق اور متحد ہے۔ بھارت کو میں آج بھی کہوں گا کہ ہوش کے ناخن لے۔ جنگ کبھی بھی نہ ہماری خواہش تھی نہ ہے۔ آپ نے جارحیت کی ہے۔ ہم نے تعاون اور گفت و شنید کی بات کی تھی لیکن آپ نے پورے خطے کو سیاست کی نذر کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔اور پاکستان اپنا دفاع بھرپور انداز میں کرے گا۔یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل پاکستان نے بھارت کو پہلا سرپرائز دیتے ہوئے بھارت کے دو طیارے مار گرائے۔ جس کے نتیجے میں بھارت کے دو پائلٹس بھی جہنم واصل ہو گئے۔پاکستان نے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے پر کارروائی کی گئی۔ ایک بھارتی طیارہ ضلع بڈگام میں گر کر تباہ ہوا جبکہ دوسرے طیارے کا ملبہ پاکستان میں گرا۔ پاکستان کی جانب سے مار گرائے جانے والے دوسرے طیارے کے دونوں پائلٹس بچنے میں کامیاب ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے ایک پائلٹ کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے پائلٹ کے قریبی علاقہ میں چھپنے کی اطلاعات ہیں۔ جس کی تلاش کی جا رہی ہے۔


Top