You are here
Home > انٹر نیشنل > اس تصویر میں بظاہر ایک خوبصورت اور باوقار عورت نظر آنے والی یہ خاتون دراصل کون ہے اور اس نے چند روز قبل کیسے پوری دنیا کو گھما کر رکھ دیا؟ناقابل یقین خبر

اس تصویر میں بظاہر ایک خوبصورت اور باوقار عورت نظر آنے والی یہ خاتون دراصل کون ہے اور اس نے چند روز قبل کیسے پوری دنیا کو گھما کر رکھ دیا؟ناقابل یقین خبر

تھائی لینڈ (ویب ڈیسک ) سیاحت اور تفریح کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھنے والے متعدد جزائر پر مشتمل ملک تھائی لینڈ میں رواں ماہ 24 مارچ کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔تھائی لینڈ میں ہونے والے عام انتخابات پر دنیا بھر کی نظریں جمی ہوئی ہیں کیوں کہ یہ انتخابات 2014 میں

ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد پہلی بار ہونے جا رہے ہیں۔اور ان انتخابات میں حالیہ وزیراعظم اور2014میں اقتدار پر قبضہ کرنے والے سابق فوجی سربراہ پریوتھ چینوچا بھی وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔جہاں اس بار شاہی خاندان کی شہزادی67سالہ اوبولرتنا ماہیدول نے بھی وزیراعظم کے لیے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا تھا۔تاہم بعد ازاں ان کے بھائی بادشاہ ماہا وجیرالونگ کورن نے ان کی جانب سے انتخابات میں حصے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ان کی سیاست میں انٹری پر پابندی عائد کی تھی۔وہیں اب تھائی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار مخنث خاتون بھی وزیراعظم کے انتخاب لڑنے کے لیے سامنے آئی ہیں۔اس بار49سالہ پالینے گارپرنگ بھی انتخابات میں وزیراعظم کے لیے میدان میں اتریں گی۔سنگاپور کے خبر رساں ادارے اسٹریٹ ٹائمز کے مطابق49سالہ پالینے گارپرنگ تھائی لینڈ کی تاریخ کی پہلی مخنث خاتون ہوں گی جو وزیر اعظم کے عہدے کے لیے24مارچ کو انتخابی میدان میں اتریں گی۔رپورٹ کے مطابق پالینے گارپرنگ سمیت تھائی لینڈ بھر سے دیگر20 مخنث افراد بھی انتخابی میدان میں اتریں گے،تاہم وزیر اعظم کے عہدے کے لیے وہ اکیلی مخنث خاتون ہیں۔پالینے گارپرنگ نے برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ تھائی لینڈ میں تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار ہیں، تاہم ان کا ملک انہیں قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔پالینے گارپرنگ نے تھائی لینڈ میں مخنث افراد سمیت خواتین کو سیاست میں مرد حضرات جیسا مقام نہ دینے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کا عوام تاحال خواتین اور انہیں سیاسی میدان میں قبول کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں۔


Top