You are here
Home > شوبز > شوبز کی دنیا سے ناقابلِ یقین خبر: ’ نیلم منیر‘ پاکستانی اسٹیج اداکار ’ سخاوت ناز‘ کو پیاری ہوگئیں

شوبز کی دنیا سے ناقابلِ یقین خبر: ’ نیلم منیر‘ پاکستانی اسٹیج اداکار ’ سخاوت ناز‘ کو پیاری ہوگئیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اسٹیج ادکار سخاوت ناز کی اداکاری سے بہت متاثر دکھائی دے رہی ہیں ، حال ہی میں انہوں نے سخاوت ناز کے حوالے سے ایسی بات کہہ دی ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری ، کامیڈی انڈسٹری ، اور ان کے مداح بھی حیران رہ گئے ہیں

تفصیلات کے مطابق خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ سٹیج پر کامیڈی میں سخاوت ناز کی صلاحیتوں سے متاثر ہوں ، کراچی کی نسبت لاہور میں بہترین کامیڈی ہوتی ہے اور بھارت سمیت دنیا بھر کے لوگ لاہور کے کامیڈینز سے متاثر ہیں۔ نیلم منیر نے ایک انٹرویومیں کہا کہ جب بھی وقت میسر آتا ہے سٹیج ڈرامہ دیکھتی ہوں اور اداکاروں کے چٹکلوں سے محظوظ ہوتی ہوں ، سٹیج ڈرامہ تفریح کا بہترین ذریعہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں معین اختر او ر عمر شریف نے کامیڈی کے میدان میں نام پیدا کیا تاہم لاہور میں یہ تعداد کہیں زیادہ ہے۔ خیال رہے کہ اداکارہ نیلم منیر نے بھارت جاکر کام کرنے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے ملک میں اور یہاں موجود اپنے مداحوں سے ہیمشہ بہت پیار ملا ہے لہٰذا مجھے کبھی بھی بھارت جاکر کام کرنے کی خواہش نہیں ہوئی۔ مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔ نیلم منیر نے کہا میں پاکستان پیدا ہوئی ہوں اورہمیشہ یہیں رہنا چاہتی ہوں کہیں اور جانے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ نیلم منیر نے بھارت جاکر کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کے حوالے سے کہا کہ جو فنکار بھارت گئے وہ ہماری انڈسٹری کا بہت بڑا نام ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان، فواد خان، علی ظفر اورصبا قمر جیسے بڑے فنکار بھارت جا کرنا صرف کام کرچکے ہیں بلکہ اپنی اداکاری کا لوہا بھی منوا چکے ہیں تاہم پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے باعث بھارتی حکومت نے پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے


Top