You are here
Home > شوبز > بھارتی فلموں میں کام کرنا ہے یا نہیں؟ نیلم منیر نے پاکستانی اور انڈین فلم انڈسٹری کو بڑا سرپرائز دے دیا

بھارتی فلموں میں کام کرنا ہے یا نہیں؟ نیلم منیر نے پاکستانی اور انڈین فلم انڈسٹری کو بڑا سرپرائز دے دیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نیلم منیر نے بھارت جاکر کام کرنے کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے ملک میں اور یہاں موجود اپنے مداحوں سے ہیمشہ بہت پیار ملا ہے کبھی بھارت جاکر کام کرنے کی خواہش نہیں ہوئی

تفصیلات کے مطابق ڈراما سیریل ’’دل موم کا دیا‘‘ اور’’جل پری‘‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے بھارت جاکر کام کرنے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے ملک میں اور یہاں موجود اپنے مداحوں سے ہیمشہ بہت پیار ملا ہے لہٰذا مجھے کبھی بھی بھارت جاکر کام کرنے کی خواہش نہیں ہوئی ، مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے ، نیلم منیر نے کہا میں پاکستان پیدا ہوئی ہوں اورہمیشہ یہیں رہنا چاہتی ہوں کہیں اور جانے کا سوچ بھی نہیں سکتی ، نیلم منیر نے بھارت جاکر کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کے حوالے سے کہا کہ جو فنکار بھارت گئے وہ ہماری انڈسٹری کا بہت بڑا نام ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان، فواد خان، علی ظفر اورصبا قمر جیسے بڑے فنکار بھارت جا کرنا صرف کام کرچکے ہیں بلکہ اپنی اداکاری کا لوہا بھی منوا چکے ہیں تاہم پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے باعث بھارتی حکومت نے پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ خیال رہے کہ جب ان سے پوچھا گیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر اداکارہ اس سے پریشان ہوئیں تو انہوں نے کہا لوگوں کی تنقید سے وہ متاثر نہیں ہوئیں نہ ہی پریشان ہوئیں بلکہ انہوں نے اسے اپنایا کیونکہ اس سے انہیں بہت زیادہ عزت ملی، لوگوں نے اسے بہت پسند کیا اور انہیں پیار دیا۔جب اس موقع پر موجود دوست کے بارے میں ان سے سوال کیا گیا تو نیلم منیر کا کہنا تھا اس وقت ان کی سہلیاں ان کے ساتھ تھیں مگر اب ان سے دوستی باقی نہیں رہی


Top