You are here
Home > پا کستا ن > دنگ کر ڈالنے والا انکشاف:بھارت کے مشہور گاؤں میں اہم ترین پاکستانی شخصیت کی جائیدادیں۔۔۔۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کر دیا

دنگ کر ڈالنے والا انکشاف:بھارت کے مشہور گاؤں میں اہم ترین پاکستانی شخصیت کی جائیدادیں۔۔۔۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) بھارتی انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ نے نئی دہلی کے قریب جدید ترین شہر گڑگاؤں میں جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی ملکیتی پراپرٹی کا سراغ لگانے کا مضحکہ خیز دعویٰ کر دیا ہے۔اس بنگلہ کی قیمت کروڑوں روپے بتائی گئی ہے ۔ یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس بنگلے کی

خریداری کے لئے رقم دبئی سے بھارت بھیجی گئی تفصیلات کے مطابق بھارتی انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ نے نئی دہلی کے قریب جدید ترین شہر گڑگاؤں میں جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی ملکیتی پراپرٹی کا سراغ لگانے کا مضحکہ خیز دعویٰ کر دیا ہے۔ اس بنگلہ کی قیمت کروڑوں روپے بتائی گئی ہے ۔ یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس بنگلے کی خریداری کے لئے رقم دبئی سے بھارت بھیجی گئی اور اس کے لئے کالعدم فلاح انسانیت فاونڈیشن کے اکاؤنٹ سے رقم استعمال کی گئی۔ انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ نے پراپرٹی کے کاغذات ایک کیس میں ثبوت کے طور پر لگائے ہیں جس میں الزام لگایا گیا کہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے بزنس مین اورحافظ سعید کے ایک قریبی دوست ظہور احمد شاہ وٹالی نے منی لانڈرنگ کے تحت رقم مذکورہ پراپرٹی کی خریداری کے لئے بھارت منگوائی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مرید کے میں قائم جماعت الدعوۃ کے مرکز پر بھی سکیورٹی سخت کردی گئی جہاں حکومت نے مختلف شعبہ جات میں 2 خواتین سمیت 6 منتظمین مقرر کیے۔سرکاری عہدیدار کا کہنا تھا کہ خواتین منتظمین میں سے ایک خاتون کو مرید کے مرکز میں واقع لڑکیوں کے اسکول جبکہ دوسری کو ایک اسپتال میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ لاہور میں سینکڑوں مساجد جماعت الدعوۃ کے زیرانتظام ہیں جنہیں آئندہ کچھ روز میں مرحلہ وار حکومت کے زیرانتظام کردیا جائے گا۔دوسری جانب حکومت نے خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں بھی جماعت الدعوۃ کے ایک مدرسے کو اپنی تحویل میں لیا۔


Top