You are here
Home > پا کستا ن > خواجہ سعد رفیق کے گرد گھیرا تنگ:ان کے کل کتنے اثاثے ہیں اور بینکوں سے کتنی بڑی ٹرانزیکشنز کیں؟ دنگ کر ڈالنے والے انکشافات

خواجہ سعد رفیق کے گرد گھیرا تنگ:ان کے کل کتنے اثاثے ہیں اور بینکوں سے کتنی بڑی ٹرانزیکشنز کیں؟ دنگ کر ڈالنے والے انکشافات

لاہور(ویب ڈیسک )قومی احتساب بیورو(نیب)لاہورنے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کا ریفرنس بھی دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔چئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس دائر کر دیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے

خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں اہم شواہد نیب کی ٹیم نے حاصل کرلیے ہیں اور انہی شواہد کی بناپر غیر قانونی اثاثوں کا ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کروڑ وں روپے مالیت کے کئی ایسے اثاثے بنا رکھے ہیں جو انکی امدن سے مطابقت نہیں رکھتے جبکہ خواجہ سعد رفیق کے مختلف بینک اکاؤنٹس میں بھی کروڑوں کی ٹرانزیکشز ہوئیں ہیں جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔نیب نے خواجہ سعد رفیق کو پیراگون اسکینڈل میں گرفتار کررکھا ہے اور احتساب عدالت نے نیب سے پیراگون کیس کی حتمی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سنیئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد سعد رفیق کے خلاف غیر قانونی اثاثوں کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کی منظوری کے بعد ریفرنس کی تیاری کا آغاز کیا جائے گا۔نیب ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کے خلاف غیر قانونی اثاثوں کے حوالہ سے بھی کچھ ثبوت ملے ہیں اور اس حوالہ سے ریفرنس بھی دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیب کے مطابق سعد رفیق نے اپنے اثاثے اپنے بچوں اور عزیزوں کے نام کروائے ہیں۔ نیب کے مطابق سعد رفیق نے کئی ایسے اثاثے بنا رکھے تھے جو ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے ۔ سعد رفیق کے بینک اکائونٹس میں کروڑوں روپے کی ٹرانزایکشنز ہوئی ہیں اور اس حوالہ سے سعد رفیق سے متعدد سوالات کئے گئے تاہم وہ ان سوالات پر مطمئن نہیں کر سکے۔


Top