You are here
Home > پا کستا ن > فوجی ٹوپیاں نہیں بلکہ پاکستان سپر لیگ کی ٹیمیں آج میچ کے دوران کیا پہن کر آنے والی ہیں؟ خبر پڑھ کر آپ چند سیکنڈ کیلئے خاموش ہوجائیں گے

فوجی ٹوپیاں نہیں بلکہ پاکستان سپر لیگ کی ٹیمیں آج میچ کے دوران کیا پہن کر آنے والی ہیں؟ خبر پڑھ کر آپ چند سیکنڈ کیلئے خاموش ہوجائیں گے

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان سپرلیگ میں آج دوسرے ایلیمنیٹر میں مد مقابل ٹیمیں نیوزی لینڈ کی مساجد میں ہونیوالے دہشت گردی واقعہ پر متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گی۔ذرائع کے مطابق دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹیڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آج سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اتریں گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سے پہلے ایک منٹ خاموشی بھی اختیارکی جائےگی۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی 2 مساجد النوراورلینوڈ میں فوجی وردی میں ملبوس 28 سالہ انتہا پسند آسٹریلوی سفید فام برینٹن ٹیرنٹ کی فائرنگ سے 40 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے جب کہ وہاں دورہ پرموجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی۔آسٹریلوی وزیراعظم نے تصدیق کی ہے کہ نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملہ کرنےوالا برینٹن ٹیرنٹ آسٹریلوی شہری ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مساجد پر حملہ منصوبہ بندی سے کیا گیا،مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ نماز جمعہ کے دوران کی گئی۔ مزید چارافراد کو حملے میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ جدید ہتھیاروں سے لیس حملہ آورنے اپنی ہولناک فائرنگ کی لائیو وڈیو ریکارڈنگ بھی کی۔ نیوزی لینڈ پولیس نے شہریوں کو متاثرہ مسجد سے دور رہنے کی ہدایت کردی ہے، کرائسٹ چرچ کی دیگر مساجد خالی کرالیا گیا ہے جب کہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق شہر کے گرجا گھر اور سکول بھی بند کردیئے گئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ نماز جمعہ کے 10 منٹ بعد شروع ہوئی جبکہ ایک شخص آٹو میٹک رائفل کے ساتھ مسجد میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے دوران وہ اسلام اور تارکین وطن کےخلاف زہر اگلتا رہا۔دوسری جانب بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے اوپنر تمیم اقبال نے کہا کہ ٹیم حملے کے وقت مسجد میں موجود تھی اور اسی دوران ٹیم کے ارکان نے مسجد سے بھاگ کر جان بچائی تاہم ہمارے تمام کرکٹر محفوظ ہیں۔ادھروزیراعظم نیوزی لینڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج نیوزی لینڈ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔


Top