You are here
Home > کھیل > ’’ میری ابھی تمیم اقبال سے بات ہوئی ہے وہ ۔۔۔‘‘ نیوزی لینڈ میں حملے کے بعد شاہد آفریدی کا ٹیلی فونک رابطہ ، کیا گفتگو ہوئی؟ سب بتا دیا

’’ میری ابھی تمیم اقبال سے بات ہوئی ہے وہ ۔۔۔‘‘ نیوزی لینڈ میں حملے کے بعد شاہد آفریدی کا ٹیلی فونک رابطہ ، کیا گفتگو ہوئی؟ سب بتا دیا

کرائسٹ چرچ (نیوز ڈیسک ) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشتگرد وں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 40 افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں ہونے والے اس حملے کی دنیا بھر کے ممالک کے سربراہان کی جانب سے سخت مذمت کی جارہی ہے تاہم قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار کھلاڑی شاہد آفرید ی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ”یہ ایک خوفناک سانحہ تھا ، میں نے نیوزی لینڈ کو نہایت محفوظ ملک پایا ہے ، وہ بہت زیادہ پر امن علاقے ہیں ، وہاں کے لوگ بھی بہت دوستانہ رویہ رکھتے ہیں ، میں نے تمیم اقبال سے بات کی ہے ، بنگلہ دیش کی ٹیم محفوظ رہی ، دنیا کو اکھٹا ہونا چاہیے تاکہ نفرت کو ختم کیا جا سکے ، دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہے ، میر دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔“ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” کرائسٹ چرچ کے علاقے میں قائم مسجد میں قتل و غارت کی ویڈیو دیکھ کر میں پریشان ہو گیا ہوں ، کیا ہم عبادت گاہوں میں بھی محفوظ نہیں رہے ؟۔ شعیب اختر کا کہناتھا کہ میں سختی کے ساتھ اس طرح کے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتاہوں اور مجھے اطمینان ہے کہ بنگلہ دیشی کھلاڑی محفوظ ہیں ۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے اور کہا کہ دہشتگرد ی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔


Top