You are here
Home > پا کستا ن > ڈالر 160 روپے کا۔۔۔۔صبح صبح ہوش اڑا دینے والی خبرآ گئی

ڈالر 160 روپے کا۔۔۔۔صبح صبح ہوش اڑا دینے والی خبرآ گئی

لندن (ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نےملکی معیشت کو تباہ کرکےرکھ دیا ہے ۔ پاکستان کےساتھ مشرقی پاکستان والاکھیل کھیلا جارہاہے۔ یہ حکومت اگلے دو سال میں160 روپے بمقابلہ ڈالر کی پروجیکشن کر رہی ہے۔ خدارا 22

کروڑ عوام پر رحم کریں اور مزید ڈی ویلیوایشن کرنے کے بجائے رو ویلیو ایشن کریں، روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 120۔ 125 کی طرف واپس لے کر جائیں۔غریب اور میڈل کلاس طبقہ انتہائی مشکلات کا شکار ہے۔سابق وزیرِ خازنہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم عمران خان سے استعفے کا مطابلہ کر دیا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم استعفیٰ دے کر گھر جائیں۔سابق وزیرِ خزانہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک کی معیشت تباہ کر دی ہے۔اگر معیشت ٹھیک کرنا چاہتے ہیں تو میرے بنائے معاشی منصوبے پر عمل کریں۔ اسحاق ڈار ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تھی تو پاکستان معاشی طور پر غیر مستحکم تھا اور عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کو اکنامکلی اَن سٹیبل ڈیکلئیر کیا جا چکا تھا۔ کوئی ادارہ کام نہیں کر رہا تھا اور ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں آرہی تھی نہ ہی ورلڈ بینک یا اے ڈی پے پاکستان کو کوئی قرضہ دینے کو تیارنہیں تھے۔ ہم نے آ کر ملک کی معیشت کو سنبھالا لیکن پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عملی طور پرآئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے۔اسحاق ڈار نے وزیراعظم سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملک کو سنبھالنے میں ناکام ہو چکے ہیں اس لیے انہیں گھر چلے جانا چاہیے۔ یاد رہے کہ اسحاق ڈار اس وقت ضمانت پر علاج کروانے کے لیے ملک سے باہر موجود ہیں۔


Top