You are here
Home > پا کستا ن > مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی بنکرکے قریب دھماکا، بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی ، نقصان کی اطلاعات

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی بنکرکے قریب دھماکا، بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی ، نقصان کی اطلاعات

مقبوضہ کشمیر (نیوز ڈیسک) بھارتی فوجی بنکر کے قریب ہونے والے دھماکے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع سری نگر میں بھارتی فورسز کے بنکر کے قریب زوردار دھماکہ ہوا۔دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم ابھی تک

کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی۔سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکہ الوچی باغ کے علاقے میں ہوا اور دھماکے کی آواز پورے علاقے میں سنائی دی، دھماکے کی زد میں آکر ایک گھر مسمار جب کہ قریب کھڑی ایک گاڑی تباہ ہوئی۔قابض فورسز نے دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔


Top