You are here
Home > پا کستا ن > اہم ترین بھارتی خاتون سیاستدان کا پاکستانی بزنس مین کے ساتھ کیا تعلق ہے ؟ انتخابات سے قبل ناقابل یقین انکشاف نے پورے بھارت کو دنگ کر ڈالا

اہم ترین بھارتی خاتون سیاستدان کا پاکستانی بزنس مین کے ساتھ کیا تعلق ہے ؟ انتخابات سے قبل ناقابل یقین انکشاف نے پورے بھارت کو دنگ کر ڈالا

ممبئی(ویب ڈیسک )بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارملا ماٹونڈکر کے سیاست میں آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے خلاف منفی باتیں پھیلانا شروع کردیں۔مودی سرکار نے اداکارہ کے شوہر کو پاکستانی بنادیا۔بالی ووڈ کی اداکارہ ارملا حزب اختلاف کی جماعت کانگریس میں شامل ہونے پر مودی سرکار کے نشانے پر آگئیں۔

بھارت کے سوشل میڈیا پر یہ بات پھیلائی جارہی ہے کہ کانگریس کی انتخابی امیدوار ارملا کے شوہر پاکستانی نژاد تاجر ہیں، کانگریس پارٹی کی جانب سے ارملا کو لوک سبھا کا ٹکٹ فائنل کیے جانے کے بعد یہ باتیں فیس بک اور واٹس ایپ گروپس میں پھیلائی جارہی ہیں۔سوشل میڈیا پر پھیلائے گئے پروپیگنڈے میں بتایا جارہا ہے کہ ارملا کے شوہر محسن کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے ایک تاجر خاندان سے ہے۔ بھارتی اداکارہ ارملا ماٹونڈکر نے 27 نومبر کو کانگریس کے صدر راہول گاندھی سے ملاقات کے بعد پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ سابق بھارتی لیفٹیننٹ جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان ہائبرڈ وارجیت چکا ہے،بھارت انفارمیشن وار لڑنا آئی ایس پی آرسے سیکھے،ہائبرڈ وار میں میڈیاسب سے بڑا ہتھیار ہوتا ہے،آئی ایس پی آر نے کشمیریوں اور بھارتیوں کو انڈین آرمی سے الگ کردیا۔ سابق بھارتی کورکمانڈر ناردرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عطاء حسنین نے برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت انفارمیشن وار لڑنا آئی ایس پی آر سے سیکھے۔پاکستان نے معلومات میں انتہائی پیشہ ورانہ مہارت دکھائی۔سابق بھارتی کورکمانڈر نے کہا کہ ہائبرڈ وار میں میڈیا سب سے بڑا ہتھیار ہوتا ہے،آئی ایس پی آر نے ثابت کردیا۔آئی ایس پی آر نے کشمیریوں اور بھارتیوں کو انڈین آرمی سے الگ کردیا۔انہو ں نے کہا کہ روائتی جنگ سے فتح نہیں ملتی۔امریکا نے یہ بات سیکھنے میں 18سال لگا دیے، دنیا میں ہائبرڈ وار کی لہر ہے لوگ ہائبرڈ وار بارے جانتے نہیں ہیں۔ہائبرڈ وار میں پاکستان جیت چکا ہے۔ یہ روایتی جنگ کا نہیں ہائبرڈ وار کا دور ہے۔سابق بھارتی کورکمانڈر نے کہا کہ بحیثیت مجھے پلوامہ جیسے حملے کی توقع تھی۔بھارت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج بھی کشمیری اپنے مئوقف پر ڈٹ کرکھڑے ہوئے ہیں۔


Top